پاک-بھارت مقابلہ، قومی ترانے شفقت امانت اور امیتابھ بچن پڑھیں گے

1 1,077

قومی ترانہ کسی بھی ملک کی پہچان ہوتا ہے، اور جب کھیل کے میدان میں قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو جوش و جذبہ اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میدانوں میں ترانہ پڑھنے کی روایت مستحکم ہوتی جا رہی ہے تاکہ کھلاڑیوں کے جذبے کو پروان چڑھایا جا سکے۔

19 مارچ کو کلکتہ میں طے شدہ پاک-بھارت مقابلے کے لیے دونوں روایتی حریفوں کا ترانہ پڑھنے کے لیے جن شخصیات کا انتخاب ہوا ہے وہ دونوں ملکوں میں بہت مقبول ہیں۔ بھارت کا ترانہ بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن پڑھیں گے جنہوں نے اس کی تصدیق بذریعہ ٹوئٹر کی ہے۔ جبکہ پاکستان کے قومی ترانے کے لیے بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے معروف گلوکار شفقت امانت علی کو مدعو کیا ہے۔ یہ ان کے لیے یقیناً بہت بڑا اعزاز ہوگا۔

بھارت کی پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ناکامی اور پاکستان کی بنگلہ دیش پر شاندار کامیابی کے بعد اس مقابلے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

amitabh-bachan