شین وارن کی ورلڈ الیون، کوئی پاکستانی شامل نہیں

0 1,133

ماضی کے عظیم گیندباز شین وارن نے فی زمانہ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ایک الیون کا اعلان کیا ہے، جس میں بنگلہ دیش کا تو ایک کھلاڑی شامل ہے، لیکن پاکستان کا کوئی نہیں۔ شین وارن کی "ڈریم الیون" میں ویراٹ کوہلی کی صورت میں بھارت کا صرف ایک کھلاڑی ہے۔ البتہ انڈین پریمیئر لیگ میں ان کے ساتھی کرس گیل، ابراہم ڈی ولیئرز اور شین واٹسن ضرور اس تصوراتی ٹیم کا حصہ ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور خطرناک گیندباز برینڈن میک کولم بھی اس ٹیم میں موجود ہیں، گو کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے علاوہ آندرے رسل اور ڈيوین براوو بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ وکٹ کیپر کے لیے وارن نے انگلستان کے جوس بٹلر کا انتخاب کیا ہے۔

گیندبازوں میں ہم وطن مچل اسٹارک کے ساتھ کے لیے شین وارن کی نظریں بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن پر پڑی ہیں جبکہ اسپنر کے فرائض کے لیے ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن کا نام لیا ہے۔

رواں سال ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنانے والے تمام اہم کھلاڑی "وارن الیون" کا حصہ ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں سال آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں سے ایک ڈیوڈ وارنر وارن کی فہرست کا حصہ نہیں بن سکے۔

shane-warne