شکیب الحسن فضائی حادثے میں بال بال بچ گئے

0 1,039

بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن ایک فضائی حادثے میں بال بال بچ گئے جب ان کا ہیلی کاپٹر انہیں اتارنے کے بعد واپسی کے سفر پر گر کر تباہ ہوگیا۔ جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ امّ احمد ساحلی شہر کاکسس بازار ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے بذریعہ ہیلی کاپٹر کاکسس بازار کے ایک ساحلی ریزورٹ پہنچے۔ ہیلی کاپٹر انہیں اتارنے کے بعد ڈھاکا واپس روانہ ہوا اور صرف ڈیڑھ کلومیٹر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

ابھی تک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجہ معلوم نہيں ہو سکی۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت 28 سالہ شاہ عالم کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جبکہ پولیس کے مطابق باقی چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شکیب بنگلہ دیش کی کرکٹ تاریخ کے اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ 42 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 54 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے بعد وہ ایک روزہ میں نمبر ون آل راؤنڈر ہیں جبکہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ آل راؤنڈر شمار ہوتے ہیں۔ واقعے کی خبر ملنے کے بعد شکیب نے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔

Coxs-Bazar-helicopter-crash