نیوزی لینڈ: موسم گرما میں ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان

1 1,032

نیوزی لینڈ کرکٹ نے 2011-12ء سیزن کے موسم گرما میں ہونے والی بین الاقوامی کرکٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے نئے قائد روز ٹیلر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے شدت سے منتظر ہیں

کرک نامہ کو موصول ہونے والے نیوزی لینڈ کرکٹ کے اعلامیہ کے مطابق سیزن کا آغاز زمبابوے کے خلاف ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں سے ہوگا جو 26 جنوری سے 14 فروری تک کھیلے جائیں گے۔ زمبابوے کے خلاف سیریز کا ایک میچ وانگیری کے کوب ہیم اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا یوں یہ میدان بھی عالمی میدانوں میں شامل ہو جائے گا۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ تین ٹی ٹوئنٹی مقابلوں، تین ایک روزہ اور تین ٹیسٹ کے لیے جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گا۔ یہ مقابلے 17 فروری سے 27 مارچ تک ہوں گے۔ ایک ٹیسٹ میچ ڈنیڈن کے نئے تعمیر شدہ یونیورسٹی اوول ڈنیڈن میں ہوگا۔ یہی میدان زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ کی میزبانی بھی کرے گا۔

کرائسٹ چرچ کے اے ایم آئی اسٹیڈیم کو کسی میچ کی میزبانی نہیں دی گئی کیونکہ رواں سال فروری میں آنے والے زلزلے کے بعد میدان کی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہاں مقابلوں کا انعقاد کروایا جا سکے۔

نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز ہی روز ٹیلر کے تینوں طرز کی کرکٹ میں ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ کیونکہ نیوزی لینڈ خط استوا سے نیچے واقع ہے اس لیے وہاں گرمیوں کا موسم دسمبر، جنوری اور فروری کے مہینوں میں ہوتا ہے۔

نیشنل بینک سیریز - نیوزی لینڈ بمقابلہ زمبابوے

تاریخ میدان
پہلا ٹیسٹ نیوزی لینڈ بمقابلہ زمبابوے 26 تا 30 جنوری 2012ء میک لین پارک، نیپئر
پہلا ایک روزہ نیوزی لینڈ بمقابلہ زمبابوے 3 فروری 2012ء یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن
دوسرا ایک روزہ نیوزی لینڈ بمقابلہ زمبابوے 6 فروری 2012ء کوب ہیم اوول، وانگیری
تیسرا ایک روزہ نیوزی لینڈ بمقابلہ زمبابوے 9 فروری 2012ء میک لین پارک، نیپئر
پہلا ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ بمقابلہ زمبابوے 12 فروری 2012ء ایڈن پارک، آکلینڈ
دوسرا ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ بمقابلہ زمبابوے 14 فروری سیڈن پارک، ہملٹن

نیشنل بینک سیریز - نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

تاریخ میدان
پہلا ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ 17 فروری 2012ء ویسٹ پیک اسٹیڈیم، ویلنگٹن
دوسرا ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ 19 فروری 2012ء سیڈن پارک، ہملٹن
تیسرا ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ 22 فروری 2012ء ایڈن پارک، آکلینڈ
پہلا ایک روزہ نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ 25 فروری 2012ء ویسٹ پیک اسٹیڈیم، ویلنگٹن
دوسرا ایک روزہ نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ 29 فروری 2012ء میک لین پارک، نیپئر
تیسرا ایک روزہ نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ مارچ 2012ء3 ایڈن پارک، آکلینڈ
پہلا ٹیسٹ نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ مارچ 2012ء7 تا 11 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن
دوسرا ٹیسٹ نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ مارچ 2012ء15 تا 19 سیڈن پارک، ہملٹن
تیسرا ٹیسٹ نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ مارچ 2012ء23 تا 27 ہاکنز بیسن ریزرو، ویلنگٹن