پاکستان سپر لیگ 2017ء – کون کس کے لیے کھیلے گا؟

0 1,269

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوا، اور اصل گہما گہمی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ کراچی کنگز کے پرستاروں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے 'باس' کرس گیل کے بعد تباہ کن آل راؤنڈر کیرون پولارڈ بھی اس کی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ سہیل تنویر کو حاصل کرلیا ہے۔ پشاور زلمی کے چاہنے والوں کو شاید اچھا نہ لگے لیکن حقیقت یہی ہے کہ شاہد خان آفریدی نے زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز کے دو مرتبہ کے ورلڈ چیمپیئن کپتان ڈیرن سیمی کے حوالے کردی ہے۔ البتہ لیجنڈ بلے باز یونس خان پشاور کے گرو کا مقام سنبھالیں گے۔

مجموعی طور پر ڈرافٹ میں کھلاڑيوں کے انتخاب میں محتاط رویہ اختیار کیا گیا، خاص طور پر دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور رنر اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے۔ جبکہ آخری نمبروں پر آنے والے لاہور و کراچی نے سب سے زیادہ تبدیلیاں کی ہیں۔

ایک طرف جہاں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے کردار محمد عامر کو کراچی کنگز نے برقرار رکھا، دوسری طرف اس جرم میں ان کے ساتھیوں محمد آصف اور سلمان بٹ کو دستیابی کے باوجود کسی نے منتخب نہیں کیا۔

پی ایس ایل 2017ء کے ڈرافٹ کے مطابق ٹیمیں درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق، شرجیل خان، محمد عرفان، محمد سمیع، خالد لطیف، سعید اجمل، رمان رئیس، عمران خالد، عماد بٹ، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، زوہیب خان، شین واٹسن (آسٹریلیا)، ڈیوین اسمتھ (ویسٹ انڈیز)، آندرے رسل (ویسٹ انڈیز)، سیموئل بدری (ویسٹ انڈیز)، بریڈ ہیڈن (آسٹریلیا) اور سیم بلنگز (انگلستان)۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

سرفراز احمد، احمد شہزاد، اسد شفیق، سعد نسیم، بسم اللہ خان، انور علی، عمر گل، ذوالفقار بابر، محمد نواز، عمر امین، حسن خان، نور ولی، میر حمزہ، کیون پیٹرسن (انگلستان)، لیوک رائٹ (انگلستان)، کارلوس بریتھویٹ (ویسٹ انڈیز)، روومین پاول (ویسٹ انڈیز)، ڈیوڈ ولی (انگلستان) اور محمد نبی (افغانستان)۔

پشاور زلمی

شاہد آفریدی، محمد حفیظ، کامران اکمل، وہاب ریاض، حارث سہیل، عرفان خان، صہیب مقصود، جنید خان، عمران خان، خوش دل شاہ، افتخار احمد، حسن علی، محمد اصغر، ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز)، ایون مورگن (انگلستان)، ایلکس ہیلز (انگلستان)، محمد شہزاد (افغانستان)، شکیب الحسن (بنگلہ دیش)، تمیم اقبال (بنگلہ دیش) اور کرس جارڈن (انگلستان)۔

کراچی کنگز

شعیب ملک، محمد عامر، عماد وسیم، خرم منظور، بابر اعظم، عثمان میر، راحت علی، عماد عالم، سہیل خان، شاہ زیب حسن، سیف اللہ بنگش، کرس گیل (ویسٹ انڈیز)، کیرون پولارڈ (ویسٹ انڈیز)، راین میک لارن (جنوبی افریقہ)، مہیلا جے وردھنے (سری لنکا)، کمار سنگاکارا (سری لنکا) اور روی بوپارا (انگلستان)۔

لاہور قلندرز

Aqib-Javed-Brendon-McCullum

اظہر علی، عمر اکمل، یاسر شاہ، سہیل تنویر، محمد رضوان، فخر زمان، غلام مدثر، عثمان قادر، سیف بدر، محمد عرفان، عامر یامین، بلاول بھٹی، ظفر گوہر، برینڈن میک کولم (نیوزی لینڈ)، سنیل نرائن (ویسٹ انڈیز)، انتون ڈیوکچ (نیوزی لینڈ)، گرانٹ ایلیئٹ (نیوزی لینڈ)، شان ٹیٹ (آسٹریلیا)، ڈیوین براوو (ویسٹ انڈیز)، اور کیمرون ڈلپورٹ (جنوبی افریقا)۔