پی ایس ایل 2 کا شیڈول جاری، فائنل لاہور میں ہی ہوگا

0 1,211

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کا سب سے فرحت بخش اعلان بلاشبہ فائنل کا لاہور میں انعقاد ہے۔ خدشات میں گرے اس اعلان پر کوئٹہ دہشت گردی نے شکوک و شبہات کو بڑھا تو دیا تھا مگر میچز کے جاری کردہ شیڈول سے لگتا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کو تیاری پکڑ لینی چاہئے کیونکہ فائنل لاہور ہی میں ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 2 کا آغاز 9 فروری سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں سے ہوگا جو گروپ میچز، ناک آؤٹ مرحلے سے ہوتا ہوا فائنل تک پہنچے گا جو 7 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

اس مرتبہ پاکستان کرکٹ حکام نے نے ملک میں کرکٹ کی رونقیں بحال کرنے کا مکمل ارادہ کیا ہوا ہے کیونکہ لاہور میں فائنل کو یقینی بنانے کے لئے جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کے معاہدے میں لاہور شرکت کی شق ڈالی گئی ہے، وہیں 20ہزار ڈالر اضافی ادائیگی کی ترغیب بھی شامل ہے۔

پہلے سیزن کے کامیاب انعقاد کے بعد بہت سے بین الااقوامی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 2 میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جن میں سے برینڈن میک کولم اور مہیلا جے وردھنے تو باقاعدہ اس کا حصہ بھی بن چکے ہیں۔ میک کولم کو لاہور قلندرز نے ہاتھوں ہاتھ لیا جبکہ مہیلا جے وردھنے اپنے دوست کمار سنگاکارا کے ساتھ کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن سمیت دو اہم کھلاڑی کرس جارڈن اور ایلکس ہیلز شاہد آفریدی کے ساتھ پشاور زلمی میں نظر آئیں گے۔

بظاہر تو فائنل لاہور میں منعقد ہونے میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی چہ جائیکہ پرسکون ملکی حالات میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو جائے۔ البتہ سکیورٹی کلیئرنس پھر بھی ضروری ہوگی جیسا کہ بنگلہ دیش نے انگلستان کے حالیہ دورے کے لیے دی۔

پاکستان سپر لیگ 2017ء - مکمل شیڈول

 بتاریخ بمقام
9 فروری 2017ء PSL-PZ-Iconپشاور زلمی بمقابلہ PSL-IU-Iconاسلام آباد یونائیٹڈ میچ 1 دبئی
10 فروری 2017ء PSL-LQ-Iconلاہور قلندرز بمقابلہ PSL-QG-Iconکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ 2 دبئی
10 فروری 2017ء PSL-KK-Iconکراچی کنگز بمقابلہ PSL-PZ-Iconپشاور زلمی میچ 3 دبئی
11 فروری 2017ء PSL-IU-Iconاسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ PSL-LQ-Iconلاہور قلندرز میچ 4 دبئی
11 فروری 2017ء PSL-QG-Iconکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ PSL-KK-Iconکراچی کنگز میچ 5 دبئی
12 فروری 2017ء PSL-PZ-Iconپشاور زلمی بمقابلہ PSL-LQ-Iconلاہور قلندرز میچ 6 دبئی
15 فروری 2017ء PSL-IU-Iconاسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ PSL-QG-Iconکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ 7 شارجہ
16 فروری 2017ء PSL-LQ-Iconلاہور قلندرز بمقابلہ PSL-KK-Iconکراچی کنگز میچ 8 شارجہ
17 فروری 2017ء PSL-PZ-Iconپشاور زلمی بمقابلہ PSL-QG-Iconکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ 9 شارجہ
17 فروری 2017ء PSL-KK-Iconکراچی کنگز بمقابلہ PSL-IU-Iconاسلام آباد یونائیٹڈ میچ 10 شارجہ
18 فروری 2017ء PSL-QG-Iconکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ PSL-LQ-Iconلاہور قلندرز میچ 11 شارجہ
18 فروری 2017ء PSL-IU-Iconاسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ PSL-PZ-Iconپشاور زلمی میچ 12 شارجہ
19 فروری 2017ء PSL-PZ-Iconپشاور زلمی بمقابلہ PSL-KK-Iconکراچی کنگز میچ 13 شارجہ
20 فروری 2017ء PSL-LQ-Iconلاہور قلندرز بمقابلہ PSL-IU-Iconاسلام آباد یونائیٹڈ میچ 14 شارجہ
23 فروری 2017ء PSL-KK-Iconکراچی کنگز بمقابلہ PSL-QG-Iconکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ 15 دبئی
24 فروری 2017ء PSL-PZ-Iconپشاور زلمی بمقابلہ PSL-LQ-Iconلاہور قلندرز میچ 16 دبئی
24 فروری 2017ء PSL-QG-Iconکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ PSL-IU-Iconاسلام آباد یونائیٹڈ میچ 17 دبئی
25 فروری 2017ء PSL-LQ-Iconلاہور قلندرز بمقابلہ PSL-KK-Iconکراچی کنگز میچ 18 دبئی
25 فروری 2017ء PSL-PZ-Iconپشاور زلمی بمقابلہ PSL-QG-Iconکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ 19 دبئی
26 فروری 2017ء PSL-KK-Iconکراچی کنگز بمقابلہ PSL-IU-Iconاسلام آباد یونائیٹڈ میچ 20 دبئی
28 فروری 2017ء طے ہونا باقی بمقابلہ طے ہونا باقی پلے آف 1 شارجہ
یکم مارچ 2017ء طے ہونا باقی بمقابلہ طے ہونا باقی پلے آف 2 شارجہ
3 مارچ 2017ء طے ہونا باقی بمقابلہ طے ہونا باقی پلے آف 3 دبئی
7 مارچ 2017ء طے ہونا باقی بمقابلہ طے ہونا باقی فائنل لاہور