ایک اور لیگ؟

0 1,028

دنیائے کرکٹ کے عظیم سابق کھلاڑیوں کو جمع کرکے توجہ سمیٹنے کی ناکام کوشش پچھلے سال ماسٹرز چیمپیئنز لیگ کی صورت میں کی گئی۔ اس کا دوبارہ انعقاد ہوگا یا نہیں، کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن اسی دوران ایک اور لیگ "اُگ" آئی ہے، جس کا نام انڈین چیمپیئنز لیگ (آئی سی ایل) رکھا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی اور اس کے پہلے سیزن میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

منتظم میگ پائی اسپورٹس گروپ کے مطابق پہلے ایڈیشن میں دہلی بادشاہ، اندور راکٹس، ممبئی اسٹار، چنئی واریئرز، حیدرآباد رائیڈرز، بنگلور ٹائیگرز، لکھنؤ سپر اسٹارز اور چندی گڑھ ہیروز نامی ٹیمیں کھیلیں گی۔ ان میں موجودہ اور سابق دونوں کھلاڑی شرکت کریں گے۔

اب تک جن کھلاڑیوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ آئی سی ایل میں شرکت کریں گے ان میں سری لنکا کے سنتھ جے سوریا، چمندا واس اور ہشان تلکارتنے، ویسٹ انڈیز ریون کنگ، ڈیسمنڈ ہینز اور شیونرائن چندرپال، انگلینڈ ڈیرن گف، گریم ہک اور ساجد محمود، نیوزی لینڈ جیکب اورم، جیسی رائیڈر اور میتھیو سنکلیئر، جنوبی افریقہ کے اینڈریو ہال، جسٹن کیمپ اور ہرشل گبس اور پاکستان کے کامران اکمل، صہیب مقصود اور رانا نوید الحسن سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں کے نام بھی لیے گئے ہیں۔

ویسے ماسٹرز چیمپیئنز لیگ کی ناکامی کے بعد اس لیگ کی کامیابی کے امکانات دکھائی نہیں دیتے۔ خاص طور پر متحدہ عرب امارات میں کہ جہاں تماشائیوں کا حصول بہت مشکل ہوتا ہے۔

شاید بڑے ناموں کے باوجود ماسٹرز چیمپیئنز لیگ کی ناکامی سے سبق نہیں سیکھا گیا
شاید بڑے ناموں کے باوجود ماسٹرز چیمپیئنز لیگ کی ناکامی سے سبق نہیں سیکھا گیا