فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنٹی: اسٹالینز نے ہاکس کو شکست دے دی

1 1,020

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری فیصل بینک سپر 8 ٹی ٹوئنی گرپ اے کے مقابلے میں سیالکوٹ اسٹالینز نے حیدرآباد ہاکس کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو زندہ کرلیا ہے. ہاکس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اسٹالینز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی. اسٹالینز کے اوپنر عمران نذیر اور منصور احمد نے اننگ کا آغاز کیا. عمران نذیر نے برق رفتار 20 رنز جبکہ منصور احمد نے 39 رنز اسکور کیے. بعد ازاں کپتان شعیب ملک اور شاہد یوسف نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا. شعیب ملک نے 4 دلکش چوکوں کی مدد سے 39 جبکہ شاہد یوسف نے 1 چوکے اور 4 چھکوں کی دھواں دھار اننگ کھیلتے ہوئے 48 رنز بنائے. اسٹالینز نے مقررہ 20 اوورز میں 183 رنز بنا کر ہاکس کے سامنے رکھ چھوڑا.

جواب میں ہاکس کا آغاز شرجیل خان اور عظیم گھمن نے انتہائی شاندار اور برق رفتار سے کیا. دونوں کھلاڑیوں نے اسٹالینز گیند بازوں کی کھل کر دھلائی کی. شرجیل خان نے 6 بلند و بالا چھکوں اور 5 خوبصورت چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگ سجائی. ساتھی کھلاڑی عظیم گھمن نے بھی 5 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے. اس ابتدائی اننگ سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ہاکس کے لیے ہدف کا تعاقب بہت آسان ہوچکا ہے تاہم 75 کے اسکور پہلی وکٹ گرتے ہی ہاکس کے قافلے میں بھونچال آگیا. محض ایک رنز کے اضافے سے مزید دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے. اس موقع پر مستند بلے باز شرجیل خان نے شاہد قمبرانی کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا تاہم 124 کے مجموعہ پر شرجیل خان کی رخصتی نے ایک بار پھر ہاکس کی تباہی کا دہانہ کھول دیا. اسٹالینز کے گیند بازوں نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 150 رنز پر ہی ہاکس کی بساط لپیٹ دی.

اسٹالینز کی جانب سے سرمد انور نے بہترین گیند باز کرتے ہوئے 4 اوور میں 23 رنز کے عوض 3 ہاکس شکار کیے. اس فتح گر گیند بازی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

موجودہ صورتحال میں دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بناسکتی ہیں. گزشتہ میچ میں شکست کے بعد اسٹالینز کی یہ فتح ان کے لیے سیمی فائنل تک رسائی میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ 29 جون کو اسلام آباد لیپرڈز کے خلاف میچ سے ہوگا. حیدرآباد ہاکس کی ٹیم بھی 2 پوائنٹس کی حامل ہے لیکن رن ریٹ کم ہونے کے باعث پوائنٹس ٹیبل میں اس کا نمبر تیسرا ہے. حیدرآباد ہاکس کی ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کا واحد راستہ 29 جون کو ہونے والے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور لائینز کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہے. دوسری جانب اسٹالینز کی ٹیم اسلام آباد لیپرڈز کی کمزور ٹیم کو زیر کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو اس کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ جائیں گے.

سیالکوٹ اسٹالینز بمقابلہ حیدرآباد ہاکس (27 جون 2011ء) اسکور کارڈ
نتیجہ: سیالکوٹ اسٹالینز 33 رنز سے کامیاب
پوائنٹس: سیالکوٹ اسٹالینز 2؛ حیدرآباد ہاکس: 0

سیالکوٹ اسٹالینز رنز گیندیں چوکے چھکے
عمران نذیر ب غلام یاسین 20 14 1 2
منصور امجد ک شاہد قمبرانی ب ناصر اویس 39 22 4 1
عبدالرحمن ک عظیم گھمن ب ناصر اویس 14 12 1 0
شعیب ملک اسٹمپ ایاز جمالی ب زاہد محمود 39 28 4 0
شاہد یوسف ک عظیم گھمن ب نعمان علی 48 35 1 4
علی خان ناٹ آؤٹ 4 5 0 0
عدیل ملک ناٹ آؤٹ 13 5 1 1
فاضل رنز (1 لیگ بائے، 3 وائڈز، 2 نوبالز) 6
مجموعہ 20 اوورز؛ 5 وکٹ 218
حیدر آباد ہاکس اوورز میڈن رنز وکٹ
نعمان علی 4 0 30 1
غلام یاسین 4 0 29 1
ناصر اویس 4 0 32 2
میر علی 4 0 43 0
زاہد محمود 4 0 38 1
حیدر آباد ہاکس رنز گیندیں چوکے چھکے
شرجیل خان ب شعیب ملک 74 41 5 6
عظیم گھمن ب سرمد انور 32 21 5 0
فیصل اطہر ایل بی ڈبلیو سرمد انور 0 1 0 0
عقیل انجم رن آؤٹ (شاہد یوسف) 0 1 0 0
شاہد قمبرانی ک اسٹمپ شکیل انصار ب عبدالرحمن 12 13 1 0
غلام یاسین ک اسٹمپ شکیل انصار ب عبدالرحمن 1 4 0 0
نعمان علی رن آؤٹ (سرمد انور) 8 9 1 0
میر علی ک شکیل انور ب عمید آصف 1 3 0 0
ناصر اویس ک عمران نذیر ب عدیل ملک 4 10 0 0
ایاز جمالی ب سرمد انور 0 1 0 0
زاہد محمود ناٹ آؤٹ 8 7 0 0
فاضل رنز (2 بائے؛ 1 لیگ بائے؛ 5 وائڈ؛ 2 نوبالز) 10
مجموعہ 18.2 اوورز؛ تمام کھلاڑی آؤٹ 150
سیالکوٹ اسٹالینز اوورز میڈن رنز وکٹ
عمید آصف 4 0 47 1
عبدالرحمن 4 0 28 2
شعیب ملک 4 0 28 1
سرمد انور 4 0 23 3
عدیل ملک 2.2 0 21 1