آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلستان ٹرائی سیریز کھیلیں گے

اگلے سال ایشیز سیریز کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ انگلستان کے ساتھ ایک ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کھیلیں گے۔ دونوں ممالک راؤنڈ رابن مقابلوں کی میزبانی کریں گے جس میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گی۔ فائنل 21 فروری 2018ء کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا افتتاحی مقابلہ 3 فروری کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ یہی دونوں ٹیمیں 16 فروری کو ایڈن پارک میں مدمقابل ہوں گی۔

نیوزی لینڈ اور انگلستان اپنے میچز 14 فروری کو ویلنگٹن اور 18 فروری کو ہیملٹن میں کھیلیں گے۔ آسٹریلیا 7 فروری کو ہوبارٹ اور 10 فوری کو ملبورن میں انگلینڈ کی میزبانی کرے گا۔

یہ ٹرائی سیریز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی چیپل-ہیڈلی ون ڈے سیریز کی جگہ لے گی۔

Article Tags

Facebook Comments