سال 2016: ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی کارکردگی کا احوال

0 1,092

جب ٹی ٹوینٹی طرز کی کرکٹ شروع ہوئی تو پاکستان کو سخت حریف سمجھا جاتا ہے۔ یہ خیال کسی طور غلط نہیں کہا جاسکتا کیوں کہ پاکستان نے ابتدا ہی میں نہ صرف مسلسل چار عالمی ٹی ٹوینٹی مقابلوں میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی بلکہ بلکہ یونس خان کی قیادت میں عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کی۔ مگر پھر جیسے قومی ٹیم کو نظر بد آ لگی اور ایک روزہ کی طرح ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم بھی غیر موثر حکمت عملی کی نطر ہوتا گیا۔

سال 2016 بحیثت مجموعی طور پر پاکستان کرکٹ ٹی کے شدید زوال کا باعث بنا۔ گرین شرٹس کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن اس حلت زار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس سال پاکستان نے کل 15 ٹی ٹوینٹی مقابلے کھیلے اور 8 میں کامیابی جبکہ 7 میں ناکامی کا منہ دیکھا۔ سال کا کامیاب آغاز کرنے کے باوجود ایشیا کپ سے شروع ہونے والا زوال بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ تک جاری رہا۔ یاد رہے کہ عالمی کپ میں آفریدی الیون صرف بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ جیت سکی جبکہ باقی تمام تمام مقابلوں میں شکست کی ذلت اٹھانا پڑی۔

ایشیا کپ اور عالمی کپ میں عبرتناک انجام کا ایک مثبت پہلو شاہد آفریدی سے چھٹکارے کی صورت میں سامنے آیا۔ آفریدی کے بعد ٹیم کو ایک نوجوان، جوشیلے اور محنتی کپتان سرفراز احمد میسر آیا۔ گو کہ سرفراز کو ابھی بہت زیادہ میچز میں قیادت کا موقع نہیں ملا اور اب تک وہ صرف چار ہی مقابلوں میں کپتانی کے فرائض انجام دے پائیں۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان چاروں ٹی ٹوینٹی میں پاکستان میں فتح نصیب ہوئی۔

پہلی مرتبہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے انگلستان کو انگسلتان ہی میں 9 وکٹوں سے شکست دی۔ بعد ازاں ویسٹ انڈیز کو متحدہ عرب میں امارات میں تین صفر سے کلین سویپ کیا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم نے جیسی اڑان بھری ہے اسے دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ سال 2017 میں گرین شرٹ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔

سال 2016 میں پاکستان کے ٹی ٹوینٹی مقابلوں کی فہرست اور نتائج کا خلاصہ حسب ذیل ہے:

تاریخ مخالف ٹیم نتیجہ
15 جنوری نیوزی لینڈ فتح
17 جنوری نیوزی لینڈ شکست
22 جنوری نیوزی لینڈ شکست
27 فروری بھارت شکست
29 فروری متحدہ عرب امارات فتح
2 مارچ بنگلہ دیش شکست
4 مارچ سری لنکا فتح
16 مارچ بنگلہ دیش فتح
19 مارچ بھارت شکست
22 مارچ نیوزی لینڈ شکست
25 مارچ آسٹریلیا شکست
7 ستمبر انگلستان فتح
23 ستمبر ویسٹ انڈیز فتح
24 ستمبر ویسٹ انڈیز فتح
27 ستمبر ویسٹ انڈیز فتح

pakistan twenty20 cricket team