آسٹریلیا کو تین دھچکے

0 1,116

میلبرن میں پاکستان کے ہاتھوں کراری شکست کے بعد اب تیسرے ایک روزہ میں آسٹریلیا کے تین کھلاڑی مچل اسٹارک، کرس لِن اور مچل مارش نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان بھی اپنے تین اہم کھلاڑیوں کپتان اظہر علی، محمد عرفان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد سے محروم ہے۔ اس لیے کہہ سکتے ہیں گہ تیسرا مقابلہ ٹکر کا ہوگا۔

آسٹریلیا کا سب سے خطرناک ہتھیار تیز باؤلر مچل اسٹارک ہیں اور ان کا نہ کھیلنا پاکستان کے لیے بہت اچھی خبر ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق اسٹارک کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ان کا درد مزید نہ بڑھ جائے، اس لیے انہیں اگلے میچ میں آرام کا موقع دیا گیا ہے جس کے بعد وہ چوتھے ون ڈے میں کھیلیں گے۔

مچل مارش کا مسئلہ بھی زیادہ مختلف نہیں ہے۔ وہ بھی کندھے کی تکلیف کا شکار ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق ان تکلیف میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اس لئے وہ علاج اور مکمل آرام کے لئے بقیہ مقابلے نہیں کھیل سکیں گے۔ جبکہ نوجوان بلے باز کرس لِن گردن میں تکلیف کی وجہ سے پرتھ کے ون ڈے میں نہیں ہوں گے۔

دوسرے میچ کی فاتح پاکستان ٹیم کے پاس اب سیریز میں برتری حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے جو کہ اب تک ایک-ایک سے برابر ہے۔