بدقسمت نیدرلینڈز کو اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست

1 1,046

بدقسمت نیدرلینڈز منزل سے محض چند قدم کے فاصلے پر لڑکھڑا گیا اور میزبان اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ محض 15 رنز سے ہار گیا۔

256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز 229 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ بہتر پوزیشن میں تھا کیونکہ مدثر بخاری تیز رفتار اور بہترین اننگ کے ساتھ ڈچ امیدیں روشن کیے ہوئے تھے لیکن جوش ڈیوی نے جیسے ہی مدثر کو ٹھکانے لگایا، آنے والی مزید تین وکٹیں اسکور میں محض 11 رنز ہی بڑھا پائیں اور میزبان اسکاٹ لینڈ کو 15 رنز سے فتح مل گئی۔ مدثر سے قبل دوسری وکٹ پر اوپنر نیل کروگر اور ایلکسی کرویزی کے درمیان 60 رنز کی شراکت اور بعد ازاں ٹام کوپر کے 75 رنز نے ہدف کے تعاقب کی سعی کو برقرار رکھا لیکن ماجد حق کی عمدہ باؤلنگ اور جوش ڈیوی کا مدثر بخاری کی اہم وکٹ بروقت حاصل کرنا اسکاٹ فتح کا پروانہ ثابت ہوا۔

ماجد حق نے 10 اوورز میں محض 33 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوش ڈیوی نے 27 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ دو وکٹیں گورڈن ڈرومنڈ اور ایک وکٹ کائل کوئٹزر کو ملی۔
قبل ازیں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کائل کوئٹزر کے 64 اور فریزر واٹس، کیلم میک لیوڈ اور پریسٹن مومسن کے اہم حصوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 255 رنز بنائے۔ نیدرلینڈز کی جانب سےپیٹر بورن اور ٹام ہیگل مین نے 3، 3 جبکہ پیٹر سیلار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسکاٹ لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز
تاریخ: 28 جون 2011ء مقام: مینوفیلڈ پارک، ابردین
نتیجہ: اسکاٹ لینڈ 15 رنز سے کامیاب
میچ کا بہترین کھلاڑی: نیل کروگو

اسکاٹ لینڈ رنز گیندیں چوکے چھکے
فریزر واٹز ک نیل کروگر ب پیٹر بورن 33 51 1 0
کائل کیوٹزر ک نیل کروگر ب ٹام ہیگلمین 64 92 5 0
کالم میکلیوڈ ب ٹام ہیگلمین 35 41 1 1
جوش ڈوے اسٹمپ ویسلے بیریسی ب پیٹر سیلر 6 18 0 0
پریسٹن مومسن ک بیرنڈ ویسٹدجک ب پیٹر بورن 36 44 0 1
نیل میکولم ک ویسلے بیریسی ب ٹام ہیگلمین 6 17 0 0
رچی برنگٹن ک ٹام ہیگلمین ب پیٹرن بورن 29 25 3 1
گریگور میڈن ناٹ آؤٹ 6 7 0 0
گورڈن ڈرومنڈ ناٹ آؤٹ 20 9 2 1
فاضل رنز (2 بائے، 11 لیگ بائے، 5 وائڈز، 4 نوبالز) 22
مجموعہ 50 اوورز؛ 7 کھلاڑی آؤٹ 255
نیدرلینڈز اوورز میڈن رنز وکٹ
مدثر بخاری 10 0 41 0
بیرنڈ ویڈسڈجک 3 0 22 0
پیٹر بورن 10 0 52 3
مائیکل سوارٹ 10 0 47 0
پیٹر سیلر 10 0 41 1
ٹام ہیگلمین 6 0 29 3
ٹام کوپر 1 0 10 0
نیدرلینڈز رنز گیندیں چوکے چھکے
نیل کروگر ب کائل کوئرزر 34 55 3 0
ویسلے بریسی ک گریگور میڈن ب گورڈن ڈرومنڈ 7 15 1 0
ایلیکس کرویزی ک جوش ڈیوے ماجد حق 49 52 0 4
ٹام کوپر ب جوش ڈیوے 75 103 2 1
مائیکل سوارٹ ب ماجد حق 13 25 1 0
ٹام گروتھ ب ماجد حق 0 1 0 0
پیٹر بورن ک جوش ڈیوے ب گورڈن ڈرومنڈ 3 8 0 0
مدثر بخاری ک نیل میکولم ب جوش ڈیوے 41 23 3 3
ٹام ہیگلمین ایل بی ڈبلیو ماجد حق 1 2 0 0
پیٹر سیلر ک رچی بیرنگٹن ب جوش ڈیوے 3 9 0 0
بیرینڈ ویسڈجک ناٹ آؤٹ 1 3 0 0
فاضل رنز (6 لیگ بائے، 5 وائڈز، 2 نوبالز) 13
مجموعہ 49 اوورز، تمام کھلاڑی آؤٹ 240
اسکاٹ لینڈ اوورز میڈن رنز وکٹ
گورڈن گوڈی 8 0 43 0
گورڈن ڈرومنڈ 9 0 40 2
رچی بیرنگٹن 4 1 32 0
جوش ڈیوے 8 0 27 3
کائل کوئٹزر 6 0 35 1
ماجد حق 10 0 33 4
پریسٹن مومسن 4 0 24 0