مصروف شیڈول مسلسل ناکامی کی وجہ بنا: مصباح الحق

0 1,063

پاکستان ٹیسٹ دستے کے قائد مصباح الحق نے مسلسل شکستوں اور عالمی درجہ بندی میں تنزلی کا قصور وار مصروف شیڈول کے سرڈال دیا ہے۔ انہوں نے دورہ انگلنڈ کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اس دورے سے پہلے تیاری کا بھرپور موقع ملا اور بعد ازاں انگلش حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لئے بھی اچھا وقت میسر رہا اس لئے ادھر کے نتائج بھی قدر حوصلہ افزا رہے

مصباح الحق نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور پھر بالکل مختلف حالات میں دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو موثر پریکٹس کا موقع ہی نہیں ملا جس کا نتجہ شکست کی صورت سامنے آیا۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یک بعد دیگرے سیریز ہارنے کا بوجھ لیے آسٹریلیا پہنچے تو وہاں بھی صورتحال زیادہ مختلف نہ تھی۔ ایک طرف اعصابی اور ذہنی دباؤ تو دوسری طرف ماحول سے ناواقفیت کے سبب پاکستان کو عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑا۔

مسلسل ناکام دوروں پر کوچ مکی آرتھر کے غصے اور مایوسی کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ ان کا ردعمل غیر فطری نہیں۔ جو کوچ اپنی ٹیم کو سخت محنت کروائے اور کامیابی پر داد دینے میں بخل سے کام نہ لے، اسے ناکامیوں پر برہم ہونے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کھلاڑیوں کی فٹنس اور ڈسپلن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس کے نتائج بتدریج نظر آنا شروع ہوں گے۔

اپنی ریٹائرمنٹ سے بات کرتے ہوئے کپتان کچھ پریشان نظر آئے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کو سرفہرست پہنچانے کے بعد وہ فراغت کا فیصلہ کرچکے تھے تاہم ٹیم کو استحکام کی ضرورت تھی اس لئے مشکل ٹورنامنٹ کو چیلنج کے طور پر قبول کر لیا۔ مصباح نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ہمم وطن کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستانی دستے کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کر دیں گے۔

wahab-riaz-misbah-ul-haq