"پی ایس ایل الیون"، پاکستان سپر لیگ کے بہترین کھلاڑی

0 1,396

یہ پاکستان کرکٹ اور عوام کے لیے ایک سنہرا دن تھا۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے دنیائے کرکٹ کے سپر اسٹارز کی لاہور آمد ایک خواب کی تعبیر تھی۔ فائنل سے پہلے مکمل طور پر غیر یقینی کی کیفیت تھی اور جن حلقوں کو پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد سے چڑ ہو رہی تھی انہوں نے اسے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل تک قرار دیا۔ یہ شبہات تب یقین میں بدلنے لگے جب فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا۔ اپنے پیغامات میں ان تمام کھلاڑیوں نے فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ضرور کیا لیکن شرکت پر رضامند نہیں ہوئے۔ یہ کوئٹہ کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا اور جب جمعہ کو آخری پلے آف میں پشاور زلمی نے کامیابی حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو ٹیم مالک جاوید آفریدی نے خوش خبری سنائی کہ ان کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں۔ یہ ایک طرف تو پاکستان کے لیے بہت بڑی خوش خبری تھی وہیں پشاور کے لیے فتح کی ضمانت بھی کیونکہ کوئٹہ کا وننگ کمبی نیشن ٹوٹ چکا تھا اور پشاور کے لیے چیمپئن بننا آسان تھا۔ پھر توقعات کے عین مطابق پشاور نے فائنل میں کوئٹہ کو باآسانی شکست دی اور یوں پہلی بار پاکستان سپر لیگ جیت گیا۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے پی ایس ایل2 نے کئی انمٹ یادیں چھوڑی ہیں۔ کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کو ہی لے لیں۔ کامران اکمل کی طوفانی بلے بازی سے لے کر نوجوان شاداب خان کی ناقابل یقین کارکردگی تک، ہمیں کئی کھلاڑی نظر آئے اور بھائے اور 'کرک نامہ کی پی ایس ایل2 الیون' میں ہم ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کررہے ہیں جن کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی اور انہوں نے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔

صفحہ نمبر 1 :
احمد شہزاد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
  • 1. احمد شہزاد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
  • 2. ڈیوین اسمتھ (اسلام آباد یونائیٹڈ )
  • 3. بابر اعظم (کراچی کنگز)
  • 4. کیون پیٹرسن (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
  • 5. رائلی روسو (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
  • 6. کامران اکمل (پشاور زلمی)
  • 7. شاداب خان (اسلام آباد)
  • 8. شاہد آفریدی (پشاور زلمی)
  • 9. سہیل خان (کراچی کنگز)
  • 10. وہاب ریاض (پشاور زلمی)
  • 11. سنیل نرائن (لاہور قلندرز)
  • 12. رمان رئیس (اسلام آباد یونائیٹڈ)
احمد شہزاد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

1. احمد شہزاد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

احمد شہزاد کا بلّا اس پی ایس ایل میں خوب رنز اگلتا رہا اور انہیں ایک مختلف کھلاڑی کے روپ میں دیکھ کر تمام شائقین کو بہت خوشی ہوئی۔ کوئٹہ کے لیے کھیلتے ہوئے احمد نے کئی بار بہت اچھے آغاز فراہم کی اور ان کی بلے بازی کی وجہ سے ہی کوئٹہ بہتر سے بہتر ہوتا چلا گیا۔ خاص طور پر پشاور زلمی کے خلاف پہلے پلے آف میں 38 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کون بھول سکتا ہے؟ جس کی بدولت کوئٹہ سب سے پہلے فائنل تک پہنچا۔ احمد شہزاد نے 9 اننگز میں لگ بھگ 27 کے اوسط سے 242 رنز بنائے جس میں تین نصف سنچریاں شامل رہیں۔