افغانستان کا منفرد عالمی ریکارڈ، بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا

0 1,180

افغانستان دنیائے کرکٹ کے دیگر چھوٹے ملکوں کے مقابلے میں زیادہ تیری سے نمایاں ہو رہا ہے، بالخصوص محدود ترین طرز کی کرکٹ تو انہیں ایسی بھائی ہے کہ فتوحات کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔جی ہاں! اپنے حالیہ مقابلے میں آئرلینڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر افغانستان نے مسلسل 10 ٹی ٹوئنٹی بین الااقوامی مقابلوں میں فاتح رہنے کا منفرز اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

اس سے قبل سب سے زیادہ 8 مسلسل فتوحات کے ساتھ یہ اعزاز انگلستان کے پاس تھا۔ اس کے علاوہ آئرلینڈ بھی مسلسل 8 میچز جیت چکا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ اور پاکستان نے لگاتار7،7 فتوحات سمیٹ رکھی ہیں۔ مگر اب افغانستان تین تجربہ کار ٹیموں کے کو پیچھے چھوڑ کر اس عالمی ریکارڈ پر قابض ہوگیا ہے۔

افغانستان کو ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ کونسل سے ٹیسٹ درجہ نہیں ملا اور نہ ہی طویل عرصے سے قابل ذکر ٹیموں کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے کھیلنے کو ملے ہیں۔ لیکن فارمیٹ انہیں دستیاب ہے اس میں وہ بھرپور محنت، جوش اور صلاحیت سے اپنام مقام بنا رہا ہے۔ گو کہ ان مقابلوں میں بھی زیادہ تر پنجہ آزمائی ہم پلہ چھوٹی ٹیموں کے ساتھ ہی ہے لیکن پھر بھی جو میدان میسر ہے اس میں اپنی صلاحیتیں ظاہر کرکے افغانستان نے سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں ناگپور میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے سے شروع ہونے والا افغان دستے کی فتوحات کا سفر اب 10 مارچ کو آئرلینڈ کو پچھاڑنے پر عالمی ریکارڈ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ان دس مقابلوں میں افغانستان نے 4 ، 4 مرتبہ آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کو جبکہ 1،1 بار عمان اور ویسسٹ انڈیز کو شکست دی ہے۔

Najeeb-Tarakai