ویسٹ انڈیز اور پاکستان؛ ایک روزہ سیریز کے لیے تیار

0 1,242

دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز والا معرکہ تو 3-1 سے اپنے نام کر لیا اب 7 اپریل سے تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ دھنگل کا آغاز ہو گا بقیہ دو میچز 9 اور 11 تاریخ کو گیانا میں شیڈول ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ سیریز کیلئے 13 رکنی دستے کا اعلان کردیا اور مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کریگ بریتھ ویٹ کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹونٹی دستے کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے ملک کے لئے کھیلنے کی بجائے انڈین پریمیئر لیگ کو ترجیح دی اور وہ انڈیا روانہ ہونے کو ہیں۔ اس لئے یہ بھی ایک روزہ میں کھیلتے نظر نہیں آئی گے۔البتہ ٹی ٹوننی میچوں میں متاثر کن کھیل پیش کرنے والے ایون لوئس ون ڈے اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

اسکواڈ میں جیسن ہولڈر (کپتان)، ایون لوئس، کیرن پاول، جوناتھن کارٹر، چیڈوک والٹن، روومین پاول، میگوئل کمنز، جیسن محمد، شے ہوپ، الزاری جوزف، ایشلے نرس، دویندرا بشو اور شینن گیبریئل شامل ہیں

جبکہ دوسری طرف مہمان پاکستانی دستے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا تھا، صرف ٹی ٹونٹی فارمیٹ کیلیے اسکواڈ میں جگہ پانے والے سہیل تنویر اور رومان رئیس وطن واپسی کے لئے رخت سفر باندھ چکے ہونگے جبکہ ان کے ساتھ بغیر کوئی میچ کھیلے عثمان شنواری اور محمد نواز بھی واپسی کا ٹکٹ حاصل کر چکے ہونگے، تاہم تیزگیندباز محمدعامر جسے ٹوئٹنی ٹونٹی سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ ہوا تھا اب ایک روزہ کے لئے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے تھے، اس کے علاوہ جنید خان، آصف ذاکر، فہیم اشرف اور محمد اصغر بھی ایک روزہ دستے کو جوائن کرچکے ہیں، کامران اکمل اور احمدشہزاد کی بھی طویل عرصے بعد ون ڈے ٹیم کا حصہ بننے جا رہے ہیں انہوں نے ٹی ٹونٹی میں تو اپنے انتخاب کو ٹھیک ثابت کیا اب دیکھتے ایک روزہ میں ان سے منسلک توقعات پر کیسے پورا اترتے ہیں۔ اس سیریز کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ بطور کپتان سرفراز احمد کی پہلی سیریز ہے امید یہی ہے ٹی ٹونٹی کی طرح وہ ایک روزہ دستے میں بھی نئی جان ڈالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ یہ سیریز دونوں ملکوں کے لئے اس لحاظ سے بھی بہت اہم ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کو ایک روزہ عالمی کپ میں براہ راست شرکت کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور جو بھی اس سیریز کو واضح اکثریت سے جیتنے میں کامیاب ہو گیا اس کے امکانات روشن ہو جائیں گے جبکہ دوسری ٹیم کوالیفائنگ مرحلے سے گزرے گی۔ اس وقت 5 پوائنٹ کے اضافے سے پاکستان عالمی درجہ بندی میں 8ویں جبکہ ویسٹ انڈیز 9ویں نمبر پر ہے اور جیت کی صورت کی پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو سکتی ہے۔

CRICKET-TRI-WIS-PAK-T20I