2 ہزار واں کرکٹ ٹیسٹ؛ تاریخ کی عظیم ترین الیون کا انتخاب

6 1,104

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 2 ہزار ویں مقابلے کا جشن منانے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ تاریخ کی عظیم ترین ٹیم تشکیل دینے کے لیے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو رائے دہی کے لیے طلب کیا ہے۔

پاکستان کے عظیم قائد عمران خان بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں موجود ہیں۔

انگلستان اور بھارت کے درمیان 21 سے 25 جولائی تک لارڈز کے تاریخی میدان میں ہونے والا مقابلہ ٹیسٹ کرکٹ کا 2 ہزار واں مقابلہ ہوگا۔ آئی سی سی کی باضابطہ ویب سائٹ نے تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دینے کے لیے ایک صفحہ مختص کر دیا ہے جہاں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے کرکٹ شائقین پانچ زمروں میں 60 کھلاڑیوں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ حتمی ٹیم 2 اوپنرز، تین مڈل آرڈر بلے بازوں، ایک آل راؤنڈر، ایک وکٹ کیپر، تین تیز گیند بازوں اور ایک اسپنر پر مشتمل ہوگی۔

ٹیم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا اختتام 13 جولائی 2011ء کو پاکستان کے وقت کے مطابق ایک بجے شب ہوگا۔ نتائج کا اعلان لارڈز ٹیسٹ سے قبل کیا جائے گا۔

آئی سی سی نے مندرجہ ذیل کھلاڑیوں کی مختصر فہرست تیار کی ہے جن میں سے ٹیسٹ کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اس فہرست میں پاکستان کے پانچ کھلاڑی حنیف محمد، جاوید میانداد، عمران خان، وسیم باری اور وسیم اکرم جو بالترتیب اوپنر، مڈل آرڈر بلے باز، آل راؤنڈر، وکٹ کیپر اور تیز گيند باز کے زمرے میں شامل ہیں۔

اوپنرز:
جیفری بائیکاٹ، جیک ہوبس، حنیف محمد، سنیل گواسکر، گورڈن گرینج، لین ہٹن، وریندر سہواگ، وکٹر ٹرمپر،ڈیسمنڈ ہینز اور ہربرٹ سٹکلف

مڈل آرڈر:
برائن لارا، جارج ہیڈلے، جاوید میانداد، رکی پونٹنگ، ڈان بریڈمین، سچن ٹنڈولکر، گریگ چیپل، گریم پولاک، والی ہیمنڈ اور ویوین رچرڈز

آل راؤنڈر:
آبرے فاکنر، این بوتھم، رچرڈ ہیڈلی، ژاک کیلس، عمران خان، فرینک وورل، کپل دیو، کیتھ ملر، گیری سوبرز اور ولفریڈ رہوڈز

وکٹ کیپر:
ایلن ناٹ، اینڈی فلاور، ایڈم گلکرسٹ، جیفری ڈیوجون، روڈ مارش، کلائیڈ والکوٹ، گوڈفرے ایونز، لیس ایمس، مارک باؤچر اور وسیم باری

تیز گیند باز:
ڈینس للی،رے لنڈوال، سڈنی بارنیس، فریڈ ٹرومین، کرٹلی ایمبروز، کورٹنی واش، گلین میک گرا، مائیکل ہولڈنگ، میلکم مارشل اور وسیم اکرم

اسپنر:
انیل کمبلے، بشن سنگھ بیدی، بل او ریلی، جم لیکر، ڈیرک انڈرووڈ،رچی بینیوڈ، شین وارن، کلیری گریمٹ، لانس گبز اور متیاہ مرلی دھرن