دو ہزارواں ٹیسٹ: انگلستان نے بھارت کو 196 رنز سے ہرا دیا

6 1,066

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دو ہزارویں ٹیسٹ میں انگلستان نے بھارت کو 196 رنز سے مات دے دی. کیون پیٹرسن کی شاندار بلے بازی اور جیمز اینڈرسن کی تباہ گیند بازی کے ذریعے انگلستان کے ہاتھوں گھر کی شیر بھارتی ٹیم کی شکست نے میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری دلوادی اور ساتھ ہی کر عالمی درجہ بندی میں بھارتی سبقت کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے. کرکٹ کے گھر یعنی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں دنیا کی سب سے مضبوط سمجھی جانے والی بیٹنگ لائن اپ کی حامل بھارتی ٹیم مکمل طور پر انگلستانی گیند بازوں کے جال میں پھنسی رہی اور بالآخر ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز 458 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 261 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی. یوں تاریخی اعتبار سے اہمیت کے باعث تمام شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز رہنے والا دو ہزارواں ٹیسٹ میچ بابائے کرکٹ انگلستان کی فتح پر منتج ہوا.

اس تاریخی میچ کے آخری روز بھارتی ٹیم نے 80 رنز پر 1 کھلاڑی کے نقصان پر ہدف کا آغاز کیا تو اس وقت مستند بلے بازوں راہول ڈریوڈ اور وی وی ایس لکشمن کی جوڑی کریز پر موجود تھی جبکہ ان کے مقابل جیمز اینڈرسن اور ان کے ساتھی گیند باز کمر کس چکے تھے. اینڈرسن نے اپنے چوتھے اوور میں ڈریوڈ کو پویلین کی راہ دکھا کر انگلستانی فتح کے امکانات کو جلا بخشی. دوسری جانب ٹریملٹ کے بعد گریم سوان نے بھی بھارتی بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا. ایسے میں اینڈرسن نے انگلستان کو ایک اور کامیابی لکشمن کو رخصت کر کے دلوائی. ابھی بھارتی ٹیم اس صدمے سے سنبھلنے بھی نہ پائی تھی کہ گریم سوان نے گھمبیر کو وکٹوں کے سامنے قابو کرلیا. بھارتی ٹیم نے ڈیڑھ سو رنز مکمل کیے تواس کے چار بہترین بلے باز پویلین میں بیٹھے ہوئے تھے. ایسے میں تمام تر نظریں اور امیدیں کریز پر موجود سچن ٹنڈولکر سے وابستہ ہوگئیں جو پہلے ہی سنچریوں کی سنچری کی خواہش کے دباؤ میں نظر آرہے تھے. اینڈرسن نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لٹل ماسٹر کو وکٹوں کے سامنے ایل بی ڈبلیو کردیا اور یوں سچن ٹنڈولکر اس تاریخی میچ میں یادگار کارکردگی نہ دکھا سکے.

اس موقع پر بھارتی ٹیم کی تمام تر توجہ میچ کو ڈرا کرنے کی طرف ہوگئی. لیکن بھارتی ٹیم شاید یہ بھول چکی تھی کہ اس بار اس کا ٹاکرا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیم سے نہیں بلکہ ایشیز کی فاتح انگلستانی ٹیم سے ہے. بھارتی مستند بلے باز سریش رائنا نے کپتانی مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ مل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تاہم فتح کے لیے بے قرار انگلستانی ٹیم نے ان کی یہ کوششیں بارآور ثابت نہ ہونے دیں. ایک اینڈ سے کرس ٹریملٹ نے دھونی کو ٹھکانے لگایا تو دوسری جانب سے اینڈرسن نے ہربھجن کا چراغ بجھادیا. پھر ایک طرف اسٹورٹ براڈ نے پروین کمار کو رخصتی کا پروانہ تھمایا تو اینڈرسن نے سریش رائنا کو روانہ کر کے انگلستان کو فتح کے اور قریب کردیا جسے اگلے ہی اوور میں براڈ نے ایشانت شرما کو قابو کر کے حاصل کر لیا. جیمز اینڈرسن نے انگلستان کی جانب سے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

اس سے قبل انگلستان کی ٹیم نے 188 رنز لیڈ کے ساتھ بلے بازی شروع کی تو محسوس ہوتا تھا کہ بھارتی ٹیم جلد ہی میزبان ٹیم کی بساط لپیٹ دے گی. خصوصاَ ان فارم ایشانت شرما نے جس زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کیا اس نے انگلستانی ٹیم کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں. دوسری جانب ہربھجن سنگھ اور پروین کمار نے بھی شرما کا ساتھ دیا جس کے باعث انگلستان صرف 62 کے اسکور کر اپنے 5 کھلاڑیوں سے محروم ہوگیا. تاہم میٹ پرائیر اور اسٹورٹ براڈ کی شاندار شراکت نے بھارتی گیند بازوں کے طلسم کو توڑتے ہوئے مجموعی اسکور کو 269 تک لے جانے مہمان ٹیم کے سامنے فتح کے لیے 458 رنز کا ہدف رکھنے میں اہم کردار ادا کیا. دوسری اننگ میں پرائیر نے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگ تراشی. بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

پہلی اننگ میں کیون پیٹرسن کی ڈبل سنچری اور جوناتھن ٹراٹ و میٹ پرائیر کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلستانی ٹیم 474 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی. بھارت کی جانب سے پروین کمار 5 انگلستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم وہ میزبان ٹیم کو پہاڑ جیسا مجموعہ اکھٹا کرنے سے نہ روک سکے. جواب میں بھارتی ٹیم ایک بہتر اوپننگ اسٹینڈ کے باوجود کئی مواقع پر لڑکھڑاتی ہوئی نظر آئی. بھارت کی پہلی اننگ میں لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے میدان میں قدم رکھا تو تمام تماشائیوں نے انہیں خراج تحسین پش کرتے ہوئے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں. تاہم سچن ٹنڈولکر تاریخی میدان اور موقع پر میچ کو یادگار بنانے کے خواب کو حقیقت میں نہ بدل سکے. پہلی اننگ میں بھارتی ٹیم 286 رنز بنا سکی جس میں راہول ڈریوڈ کی سنچری اننگ اور نوآموز اوپنر ابھینو مکنڈ کی بہتر بلے بازی نے اہم کردار ادا کیا. انگلستان کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے 4 وکٹیں حاصل کر کے مہمان ٹیم کو مطلوبہ اسکور سے کافی پہلے روک دیا.

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں بھارتی ٹیم کچھ اس طرح انگلستانی ٹیم کے سامنے سرنگوں ہوئی کہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر اٹھنے والے شکوک و شبہات کو سچ ثابت کرگئی. دورہ ویسٹ انڈیز میں جس طرح بھارتی بلے بازوں نے دبک کر بلے بازی کی، حتیٰ کہ آخری ٹیسٹ میں ممکنہ فتح کے حصول تک کی کوشش نہ کی جس کے بعد سے بہت سے سوالات جنم لے رہے تھے. عام خیال تھا کہ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر، دی وال راہول ڈریوڈ اور لکشمن جیسے بلے بازوں کی واپسی ٹیم میں ایک نئی روح پھونک دے گی. لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس.

ٹیسٹ میچ کے دوران سچن ٹنڈولکر کر ہمہ وقت سنچریوں کی سنچری کے خیال میں کھوئے نظر آئے تو دوسری جانب کپتان مہندر سنگھ دھونی اپنے آپ کو سپرمین سمجھ بیٹھے کہ بلے بازی اور وکٹ کیپنگ کے علاوہ گیند بازی بھی کر گئے. مذکورہ ٹیسٹ کے پہلے ہی روز ظہیر خان کی انجری بھی بھارتی ٹیم کے لیے مشکلات میں اضافہ کا باعث بنی. مہمان ٹیم کے لیے میچ کا مثبت پہلو راہول ڈریوڈ کی شاندار کارکردگی اور ایشانت شرما کی جاری فارم رہی.

دونوں ٹیموں کے مابین اگلا مقابلہ 29 جولائی سے نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا. سیریز میں 1-0 کی فتح حاصل کرنے کے بعد انگلستانی ٹیم ایک مضبوط پوزیشن میں آگئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم کو سیریز کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں اپنا مقام بھی گنوانے کے قریب پہنچ چکی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی کپ کی فاتح بھارتی ٹیم پر سے آئی پی ایل کا بخار کپ اترتا ہے اور وہ کب ٹیسٹ کرکٹ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے.

انگلستان بمقابلہ بھارت

پہلا ٹیسٹ

‏21 تا 26 جولائی 2011ء

لارڈز، لندن

انگلستان 196 رنز سے جیت گیا

انگلینڈ (پہلی اننگز)رنزگیندیںچوکےچھکے
ایڈریو اسٹراسک ایشانت شرما ب ظہیرخان 22 83 2 0
ایلسٹر ککایل بی ڈبلیو ظہر خان 12 36 1 0
جوناتھن ٹراٹایل بی ڈبلیو پروین کمار 70 140 9 0
کیون پیٹرسنآؤٹ نہیں ہوئے 202 326 21 1
این بیلک مہندر سنگھ ب پروین کمار 45 76 6 0
ایون مورگنک مہندر سنگھ ب پروین کمار 0 3 0 0
میٹ پرائیرک مہندر سنگھ ب پروین کمار71 93 7 0
اسٹورٹ براڈایل بی ڈبلیو پروین کمار 0 1 0 0
گریم سوانب سریش رائنا 24 28 3 0
کرس ٹریملٹآؤٹ نہیں ہوئے 4 5 1 0
فاضل رنز(14 بائے؛ 8 لیگ بائے؛ 1 وائڈ؛ 1 نوبال) 24   
مجموعہ (8 کھلاڑی آؤٹ) 474   
بھارت (گیند بازی)اوورمیڈانرنزوکٹ
ظہیر خان 13.3 8 18 2
پروین کمار 40.3 10 106 5
ایشانت شرما 32 5 128 0
ہربھجن سنگھ 35 3 152 0
مہندر سنگھ دھونی 8 1 23 0
سریش رائنا 2.4 1 25 1
بھارت (پہلی اننگز)رنزگیندیںچوکےچھکے
ابھینو مکنڈ ب اسٹورٹ براڈ 49 88 5 0
گوتم گھمبیر ب اسٹورٹ براڈ 15 46 1 0
راہول ڈریوڈ آؤٹ نہیں ہوئے 103 220 15 0
سچن ٹنڈولکر ک گریم سوان ب اسٹورٹ براڈ 34 58 6 0
وی وی ایس لکشمن ک جوناتھن ٹراٹ ب کرس ٹریملٹ 10 36 2 0
سریش رائنا ایل بی ڈبلیو گریم سوان 0 2 0 0
مہندر سنگھ دھونی ک گریم سوان ب کرس ٹریملٹ 28 103 2 0
ہربھجن سنگھ ک میٹ پرائیر ب کرس ٹریملٹ 0 2 0 0
پروین کمار ک اینڈریو اسٹراس ب اسٹورٹ براڈ 17 13 2 0
ظہر خان ب جیمز اینڈرسن 0 7 0 0
ایشانت شرما ک میٹ پرائیر ب جیمز اینڈرسن 0 12 0 0
فاضل رنز (5 بائے؛ 12 لیگ بائے؛ 1 وائڈ؛ 12 نوبالز) 30   
 مجموعہ (تمام کھلاڑی آؤٹ) 286   
انگلستان (گیند بازی)اوورمیڈانرنزوکٹ
 جیمز اینڈرسن 23.5 6 87 2
 کرس ٹریملٹ 24 5 80 3
 اسٹورٹ براڈ 22 8 37 4
 جوناتھن ٹراٹ 6 1 12 0
 گریم سوان 19 3 50 1
 کیون پیٹرسن 1 0 3 0
انگلینڈ (دوسری اننگز)رنزگیندیںچوکےچھکے
اینڈریو اسٹراس ایل بی ڈبلیو ہربھجن سنگھ 32 70 4 0
ایلسٹر کک ک مہندر سنگھ ب پروین کمار 1 27 0 0
جوناتھن ٹراٹ ب ایشانت شرما 22 55 2 0
کیون پیٹرسن ک مہندر سنگھ ب ایشانت شرما 1 3 0 0
این بیل  ک مہندر سنگھ ب ایشانت شرما 0 5 0 0
ایون مورگن  ک گوتم گمبھیر ب ایشانت شرما 19 56 1 0
میٹ پرائیر آؤٹ نہیں ہوئے 103 120 5 1
اسٹورٹ براڈ آؤٹ نہیں ہوئے 74 90 9 0
فاضل رنز (7 بائے؛ 8 لیگ بائے؛ 2 وائڈ) 17   
 مجموعہ (6 کھلاڑی آؤٹ) 269   
بھارت (گیند بازی)اوورمیڈانرنزوکٹ
پروین کمار202701
ایشانت شرما226594
ہربھجن سنگھ211661
سریش رائنا61430
مہندر سنگھ دھونی20160
بھارت (ہدف: 458 رنز)رنزگیندیںچوکےچھکے
ابھینو مکنڈب اسٹورٹ براڈ123210
راہول ڈریوڈک میٹ پرائیر ب جیمز اینڈرس369350
وی وی ایس لکشمنک این بیل ب جیمز اینڈرس5611380
گوتم گھمبیرایل بی ڈبلیو گریم سوان225620
سچن ٹنڈولکرایل بی ڈبلیو جیمز اینڈرسن126810
سریش رائناک میٹ پرائیر ب جیمز اینڈرسن78136100
مہندر سنگھ دھونیک میٹ پرائیر ب کرس ٹریملٹ164920
ہربھجن سنگھک کرس ٹریملٹ ب جیمز اینڈرسن122420
پروین کمارب اسٹورٹ براڈ2900
ظہر خانآؤٹ نہیں ہوئے0100
ایشانت شرماایل بی ڈبلیو اسٹورٹ براڈ1400
فاضل رنز(2 بائے؛ 6 لیگ بائے؛ 6 نوبالز)14   
 مجموعہ(تمام کھلاڑی آؤٹ)261   
انگلستان (گیند بازی)اوورمیڈانرنزوکٹ
 جیمز اینڈرسن287655
 کرس ٹریملٹ214441
 اسٹورٹ براڈ20.34573
 گریم سوان223641
 جوناتھن ٹراٹ20110
 کیون پیٹرسن30120