ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے لیے انگلش دستے کا اعلان، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

1 1,032

انگلستان نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد بھارت کے خلاف سیریز کے اگلے معرکے کے لیے اسی دستے کا اعتماد ظاہر کیا ہے۔

ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں 29 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسی 12 رکنی دستے پر اظہارِ اعتماد کیا گیا ہے جس نے تاريخ کے 2 ہزارویں ٹیسٹ میں بھارت کو 196 کی زبردست شکست سے دوچار کیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ میں قومی سلیکٹر جیف ملر نے کہا کہ "لارڈز ٹیسٹ کے بارے میں بہت سارے خوش کن عوامل ہیں۔ ہم نے بلے اور گیند کے ذریعے بہت شاندار کارکردگیاں دیکھیں جو بالآخر فتح پر منتج ہوئیں۔

اعلان کردہ دستہ مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا:
اینڈریو اسٹراس (کپتان)، جیمز اینڈرسن، این بیل، ٹم بریسنن، اسٹورٹ براڈ، ایلسٹر کک، ایون مورگن، کیون پیٹرسن، میٹ پرائیر، گریم سوان، کرس ٹریملٹ اور جوناتھن ٹراٹ۔