عالمی کپ 2011ء: نیدرلینڈز کے دستے کا اعلان

0 1,034
ڈچ ٹیم کے قائد پیٹر بورن (© آئی سی سی)

عالمی کپ 2011ء کے لیے نیدرلینڈز نے بھی اپنے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت پیٹر بورن کریں گے۔ یہ بطور کپتان ان کا پہلا عالمی کپ ہوگا۔ دستے میں بیرنڈ ویسٹ ڈک بھی شامل ہیں جو ابھی تک بین الاقوامی سطح پر نیدرلینڈز کی نمائندگی نہیں کر پائے جبکہ چھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو اس سے قبل عالمی کپ نہیں کھیلے۔

نیدرلینڈز نے ماضی قریب میں چند اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں گزشتہ جولائی میں بنگلہ دیش کو ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شکست دینا اور اسی ماہ زمبابوے کی ایک روزہ ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں پر مشتمل زمبابوے الیون کو ہرانا شامل ہیں۔

نیدرلینڈز عالمی کپ کے گروپ بی میں شامل ہے جہاں اس کا پہلا مقابلہ 22 فروری کو عالمی کپ کی فیورٹ ٹیم انگلستان کے خلاف ہوگا۔

اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
پیٹر بورن (کپتان)، ویزلے باریسی (وکٹ کیپر)، مدثر بخاری، اتسے بورمان ٹام کوپر، ٹام ڈی گروتھ، ایلکسی کرویزی، بریڈلے کروگر، برنارڈ لوٹس، عدیل راجا، پیٹر سیلار، ایرک سوارچنسکی، ریان ٹین ڈکساٹے، برینڈ ویسٹ ڈک اور باس زوئیڈیرینٹ۔