ملک اور کنیریا کے حوالے سے انٹیگریٹی کمیٹی کا فیصلہ کل متوقع

1 1,019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق کپتان شعیب ملک اور دانش کنیریا کے حوالے سے پی سی بی انٹیگریٹی کمیٹی کا فیصلہ کل متوقع ہے۔ جس میں شعیب ملک کو 'کلین چٹ' ملنے کا قومی امکان ہے جبکہ دانش کنیریا کے حوالے سے فیصلہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا جائے گا۔

شعیب ملک کی واپسی کے روشن امکانات ہیں
شعیب ملک کی واپسی کے روشن امکانات ہیں

پی سی بی انٹیگریٹی کمیٹی نے 15 اگست کو سابق کپتان شعیب ملک اور لیگ اسپنر دانش کنیریا کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے انٹیگریٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سابق جسٹس جمشید علی شاہ نے کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اعجاز بٹ مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے تھے۔ اجلاس میں شعیب ملک اور دانش کنیریا نے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے شعیب ملک کو کلیئر کردیا ہے اور زمبابوے کے خلاف اسکواڈ میں اُن کی شمولیت کے لیے کپتان مصباح الحق سے مشاورت بھی کی جا چکی ہے جنہوں نے بھی شعیب ملک کو ٹیم کی ضرورت قرار دیا ہے۔ اس لیے قوی امکان ہے کہ انہیں دورہ زمبابوے کے لیے دستے میں شامل کرلیا جائے۔

سماعت کے بعد آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کمیٹی کے سامنے اپنا موٴقف پیش کر دیا ہے اور وہ پرامید ہیں کہ ایک بار پھر پاکستان کے

لئے ان ایکشن دکھائی دیں گے۔دانیش کنیریا نے سماعت کے بعد میڈیا سے یہ کہہ کر بات چیت کرنے سے گریز کیا کہ وہ اٹھارہ اگست کو عدالت میں پیش ہونگے جبکہ بورڈ کا کہنا ہے

کہ دونوں کرکٹرز کے کیسز زیر غور ہیں، فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔