انگلش بلے بازوں کی طوفانی بیٹنگ، بھارت کو دوبارہ شکست

1 1,065

انگلستان سے بھارتی باؤلنگ اٹیک کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے مقابلے میں 7 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کر لی اور یوں دورۂ انگلستان میں بھارت کا فتح حاصل کرنا بدستور ایک خواب ہی ہے۔ 5 مقابلوں کی سیریز میں اب انگلستان کو 2-0 کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ انگلش بلے بازوں نے ایک مشکل ہدف تک با آسانی رسائی حاصل کر کے بھارتی باؤلنگ اٹیک کی قلعی کھول کر رکھ دی جو مکمل طور پر حریف بلے بازوں کے رحم و کرم پر اور بے یار و مددگار نظر آیا۔

بارش سے متاثر ہونے والے مقابلے کو محض 23 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔ روز باؤل، ساؤتھمپٹن شام کو ایک حسین نظارہ پیش کر رہا ہے (تصویر: Getty Images)
بارش سے متاثر ہونے والے مقابلے کو محض 23 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔ روز باؤل، ساؤتھمپٹن شام کو ایک حسین نظارہ پیش کر رہا ہے (تصویر: Getty Images)

روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا مقابلہ بارش سے شدید متاثر ہوا اور بالآخر 23 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔ انگلستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی۔ جس نے نوجوان اجنکیا راہانے اور سریش رائنا کی اچھی بلے بازی کی بدولت کی بدولت 187 رنز کا اچھا مجموعہ اکٹھا کیا۔ بھارت نے ابتداء ہی سے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 30 کے مجموعی اسکور پر ایک وکٹ گر جانے کے بعد راہانے سے تجربہ کار راہول ڈریوڈ کے ساتھ مل کر 79 رنز کا اضافہ کیا۔ 109 کے مجموعی اسکور پر راہول ڈریوڈ 32 رنز بنا کر چلتے بنے اور انگلستان نے سوان ہی کی بدولت جلد ہی ویرات کوہلی (9 رنز) اور اجنکیا راہانے (54 رنز) کو بھی ہتھیا لیا۔ یہ تینوں وکٹیں سوان کا شکار بنیں۔

اس کے بعد رائنا کی شعلہ فشانی کے دور کا آغاز ہوا جس نے بھارت کو ایک اچھے ہدف تک پہنچا دیا۔ سریش رائنا نے محض 19 گیندوں پر تین چھکوں اور تین چوکوں کی بدولت 40 رنز بنائے اور جب مقررہ 23 اوورز مکمل ہوئے تو بھارت کا اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 187 تھا۔ یوں انگلستان کو فتح کے لیے 188 رنز کا بظاہر بہت مشکل ہدف ملا کیونکہ اس ہدف تک پہنچنے کے لیے اس کو 8.17 کے سخت اوسط کے ساتھ رنز بنانے تھے۔

انگلش کپتان ایلسٹر کک کو 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا (تصویر: Getty Images)
انگلش کپتان ایلسٹر کک کو 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا (تصویر: Getty Images)

انگلستان کی جانب سے گریم سوان اور ٹم بریسنن نے 3،3 جبکہ جیمز اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں انگلستان نے ابتداء ہی سے انتہائی تیز رفتار کھیل کھیلا۔ خصوصاً کپتان ایلسٹر کک نے ناقابل شکست 80 رنز کی اننگز کھیلی جو محض 63 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے کھیلی گئی۔ تقریباً تمام ہی آنے والے انگلش بلے بازوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا خصوصاً اوپنر کریگ کیزویٹر نے، جن کی ابتدائی ضربوں نے عدم اعتماد کے شکار بھارتی باؤلنگ اٹیک کو کچل کر رکھ دیا۔ انہوں نے ابتدائی اوورز میں سیم باؤلرز کی ناکامی کے بعد طلب کیے گئے اسپنر روی چندر آشون کو مسلسل دو گیندوں پر دو چھکے جڑے۔ مجموعی طور کیزویٹر نے 25 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے اور بدقسمتی سے نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔ این بیل نے 25 اور روی بوپارا نے 24 رنز بنائے۔ سمیت پٹیل 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

روی چندر آشون نے 2 جبکہ پراوین کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش کپتان ایلسٹر کک کو شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انگلستان بمقابلہ بھارت : دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی مقابلہ

(بتاریخ: 6 ستمبر 2011ء بمقام: اوول، لندن)

نتیجہ: انگلستان 7 وکٹ سے کامیاب

بہترین کھلاڑی:ایلسٹر کک (انگلستان)

سیریز: انگلستان 1؛ بھارت 0

بھارت بھارت رنز گیندیں چوکے چھکے
پارتھیو پٹیل ک کریگ کزویٹر ب جیمز اینڈرسن 28 18 3 2
اجنکیا رہانہ ک و ب گریم سوان 54 47 5 1
راہول ڈریوڈ ک جیمز اینڈرسن ب گریم سوان 32 31 2 0
ورات کوہلی ک این بیل ب گریم سوان 9 9 0 0
سریش رائنا ک بین اسٹوکس ب ٹم بریسنن 40 19 3 3
مہندر سنگھ دھونی ک این بیل ب ٹم بریسنن 6 5 1 0
منوج تیواری ک این بیل ب ٹم بریسنن 11 7 1 0
روی چندرن آشون رن آؤٹ (کریگ کزویٹر) 1 1 0 0
پروین کمار آؤٹ نہیں ہوئے 0 1 0 0
فاضل رنز (2 لیگ بائے؛ 4 وائڈ) 6
مجموعہ (23 اوورز؛ 8 کھلاڑی آؤٹ) 187

 

انگلستان (گیند بازی) اوور میڈان رنز وکٹ
ٹم بریسنن 4 0 43 3
جیمز اینڈرسن 3 0 11 1
اسٹورٹ براڈ 3 0 25 0
ڈیرن باخ 5 0 49 0
روی بوپارا 2 0 13 0
گریم سوان 5 0 33 3
سمت پٹیل 1 0 11 0

 

انگلستان انگلستان رنز گیندیں چوکے چھکے
ایلسٹر کک آؤٹ نہیں ہوئے 80 63 5 1
کریگ کزویٹر ایل بی ڈبلیو ب ونے کمار 46 25 4 3
این بیل ک ورات کوہلی ب روی چنردن آشون 25 16 4 0
روی بوپارا ک ورات کوہلی ب روی چندرن آشون 24 20 3 0
سمت پٹیل آؤٹ نہیں ہوئے 9 9 0 0
فاضل رنز (2 لیگ بائے؛ 2 وائڈ) 4
مجموعہ (22.1 اوورز؛ 3 کھلاڑی آؤٹ) 188

 

بھارت (گیند بازی) اوور میڈان رنز وکٹ
پروین کمار 4 0 41 0
ونے کمار 4.1 0 33 1
روی چنر آشون 5 0 42 2
مناف پٹیل 5 0 35 0
ورات کوہلی 3 0 22 0
سریش رائنا 1 0 13 0