پاک انگلستان سیریز کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

1 1,022

موجودہ عالمی نمبر ایک انگلستان نے اگلے سال کے اوائل میں پاکستان کے خلاف سیریز کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

2010ء میں اسپاٹ فکسنگ تنازع کے بعد یہ پاکستان و انگلستان کا پہلا ٹکراؤ ہوگا
2010ء میں اسپاٹ فکسنگ تنازع کے بعد یہ پاکستان و انگلستان کا پہلا ٹکراؤ ہوگا

جمعرات کو کرک نامہ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق انگلستان 3 ٹیسٹ، 4 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے کھیلے گا۔

یہ سیریز پاکستان میں منعقد ہونا تھی، لیکن امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث اب متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جہاں ابوظہبی اور دبئی کے عالمی معیار کے اسٹیڈیمز ان مقابلوں کی میزبانی کریں گے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم 3 جنوری کو دبئی پہنچے گی اور اگلے تین روز تک مشقوں کے بعد 7 سے 13 جنوری تک دو سہ روزہ وارم اپ مقابلوں میں حصہ لے گی۔

دورے کا باضابطہ آغاز 17 جنوری سے ہوگا جب پاکستان و انگلستان پہلے ٹیسٹ کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پہلا ٹیسٹ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

دورے کا مکمل شیڈول درج ذیل ہے:

تاریخ بمقام
17 تا 21 جنوری 2012ء پہلا ٹیسٹ بمقابلہ دبئی
25 تا 29 جنوری 2012ء دوسرا ٹیسٹ بمقابلہ ابوظہبی
3 تا 7 فروری 2012ء تیسرا ٹیسٹ بمقابلہ دبئی
13 فروری 2012ء پہلا ایک روزہ بمقابلہ ابوظہبی
15 فروری 2012ء دوسرا ایک روزہ بمقابلہ ابوظہبی
18 فروری 2012ء تیسرا ایک روزہ بمقابلہ دبئی
21 فروری 2012ء چوتھا ایک روزہ بمقابلہ دبئی
23 فروری 2012ء پہلا ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ دبئی
25 فروری 2012ء دوسرا ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ دبئی
27 فروری 2012ء تیسرا ٹی ٹوئنٹی بمقابلہ ابوظہبی