انگلستان نے نئے مرکزی معاہدوں کا اعلان کر دیا، کولنگ ووڈ باہر

1 1,035

انگلستان نے ایک سال کے عرصے کے لیے 13 کھلاڑیوں کے ساتھ مرکزی معاہدہ (سینٹرل کانٹریکٹ) کر لیا ہے جس میں ٹم بریسنن، ایون مورگن اور کرس ٹریملٹ کو پہلی مرتبہ اس فہرست میں شامل گیا ہے جبکہ پال کولنگ ووڈ کے معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی۔

پال کولنگ ووڈ کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی
پال کولنگ ووڈ کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ میں قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جیف ملر نے کہا کہ "مجھے خوشی ہے کہ ٹم بریسنن، ایون مورگن اور کرس ٹریملٹ نے ٹیم کی حالیہ کامیابیوں میں اپنا اہم حصہ ڈالا جس میں آسٹریلیا کے خلاف ایشیز اور ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا اور بھارت کے خلاف فتوحات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باعث پال کولنگ ووڈ اگلے 12 ماہ کے لیے مرکزی معاہدہ حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

جن 13 کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے ان کے نام درج ذیل ہیں:

اسٹورٹ براڈ، اسٹیون فن، ایلسٹر کک، این بیل، اینڈریو اسٹراس، ایون مورگن، ٹم بریسنن، جوناتھن ٹراٹ، جیمز اینڈرسن، کرس ٹریملٹ، کیون پیٹرسن، گریم سوان اور میٹ پرائیر