شبیر احمد کے والد انتقال کر گئے

1 1,028

ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد کے والد اکرام الحق انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

مرحوم کی عمر 85 برس تھی اور وہ خانیوال چیمبر آف کامرس کے صدر تھے۔ ان کا انتقال آبائی علاقے خانیوال میں ہوا جہاں اُن کی نماز جنازہ کل (24 ستمبر کو) صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔

کرک نامہ کی انتظامیہ مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔ قارئین سے بھی دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔