ایشیز 2005ء کے گم گشتہ ہیرو سائمن جونز کا گلے مورگن سے معاہدہ

1 1,004

کرکٹ کی تاریخ کی شاندار ترین سیریز میں شمار ہونے والی ایشیز 2005ء کے دستے کا ہر رکن اپنی جگہ ہیرو تھا، جس نے ناقابل تسخیر آسٹریلیا کو یادگار شکست سے دوچار کیا۔ انہی ہیروز میں سے ایک سائمن جونز تھے، جنہوں نے اینڈریو فلنٹوف کے ساتھ مل کر آسٹریلیا کی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا تھا لیکن انجریز سے متاثر ہونے کے باعث ان کا بین الاقوامی کیریئر اس کے بعد کبھی درست انداز میں آگے نہ بڑھ پایا تاہم ان کا کاؤنٹی کیریئر کسی نہ کسی طرح جاری ہے۔ اب انہوں نے اگلے سیزن کے لیے گلے مورگن کاؤنٹی سے معاہدہ کر لیا ہے۔ انہوں نے 1998ء میں پہلی مرتبہ اسی کاؤنٹی کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کی عمر محض 16 سال تھی۔

پے در پے انجریز سے سائمن جونز کے بین الاقوامی کیریئر کا خاتمہ کر دیا تھا
پے در پے انجریز سے سائمن جونز کے بین الاقوامی کیریئر کا خاتمہ کر دیا تھا

گلے مورگن نے 2011ء کے موسم گرما کے سیزن کے لیے سائمن جونز کو 'قرضے' پر ہمپشائر سے حاصل کیا تھا تاہم اب ان سے طویل المیعاد بنیاد پر معاہدہ کر لیا ہے۔

سائمن جونز بدقسمتی سے ان کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں جو بین الاقوامی سطح پر بہت تیزی سے ابھرے لیکن زخمی ہونے کے باعث ایسے باہر ہوئے کہ چاہتے ہوئے بھی انہیں دوبارہ ٹیم میں واپس آنے کا موقع نہ ملا۔