ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز 2011ء: تمام ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

1 1,272

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لینے والی ٹیموں کا اعلان کر لیا ہے جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کرک نامہ کو آئی سی سی کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے علاوہ میزبان بنگلہ دیش، آئرلینڈ، جاپان، نیدرلینڈز، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، امریکہ اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ 14 سے 25 نومبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

ثناء میر پاکستان کی قیادت کریں گی
ثناء میر پاکستان کی قیادت کریں گی

10 میں سے سرفہرست چار ٹیمیں 2013ء میں بھارت میں ہونے والے خواتین کے عالمی کپ میں کھیلنے کی حقدار قرار پائیں گی۔ عالمی چیمپئن انگلستان، آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ سڈنی، آسٹریلیا میں 2009ء میں کھیلے گئے گزشتہ عالمی کپ میں سرفہرست رہنے کے باعث 2013ء ایونٹ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر چکے ہیں۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے ڈھاکہ کے چار میدانوں شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نرائن گنج عثمانی اسٹیڈیم، بنگلہ دیش انسٹیٹیوٹ آف اسپورٹس اسٹیڈیم 1 اور بنگلہ دیش انسٹیٹیوٹ آف اسپورٹس اسٹیڈیم 2 پر کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے لیے ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور مکمل شیڈول بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے (پی ڈی ایف فائل)

گروپ 'اے' میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیدرلینڈز، زمبابوے اور امریکہ ہیں جبکہ گروپ 'بی' میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، جاپان اور میزبان بنگلہ دیش شامل ہوں گے۔

آئی سی سی کے اعلان کردہ دستے ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے:

بنگلہ دیش: سلمیٰ خاتون (کپتان)، شرمین سپتا، شتھیرا جیسی، سکتارا، رومانہ احمد، لتا مندل، فرغانہ حق پنکی، عائشہ اختر، خدیجۃ الکبریٰ، پنا گھوش، سلطانہ بوئیشاخی، جہاں آرا عالم، سنجیدہ اسلام اور چمیلی خاتون۔

آئرلینڈ: آئزوبیل جوائس (کپتان)، لارا کولین، کمبرلے گارتھ، سیسیلیا جوائس، شانا کیوانا، ایمی کینیلی، لوس میک کارتھی، ایمیار رچرڈسن، میلیسا اسکاٹ ہیوارڈ، کلیئر شلنگٹن، ایلینا ٹائس، میری ویلڈرون اور جل وہیلن۔

جاپان: ایما کوریبایاشی (کپتان)، ایاکو ایواساکی، میہو کانو، فویوکی کاوائی، شیزوکا کبوتا، شیزوکا میاجی، آیوکو ناکایاما، کورومی اوتا، یوکو سائتو، اتسوکو سوڈا، ماریکو یاماموتو، مائی یاناگیدا، کنائی یاناگیساوا اور یوکا یوشیڈا۔

نیدرلینڈز: ہلمین ریمبالڈو (کپتان)، کیرولین ڈی گروٹ، ڈینیس ہنیما، ایستھر لانسر، ایستھر دی لانژ، یولٹ ہارتھنیوف، کیریان ٹوملنسن، لارا براؤرز، لیونی بینیٹ، مارین نیمان، میکسیم اینٹروپ، میرانڈا ویرنگمائر، ہنا ہوفمان اور مارسکا کورنیٹ۔

پاکستان: ثناء میر (کپتان)، جویریہ ودود، نین عابدی، بسمہ معروف، بتول نقوی، ندا راشد، اسماویہ کھوکھر، قانطہ جلیل، مرینہ اقبال، معصومہ فاروقی، سعدیہ یوسف، رابعہ شاہ، کائنات امتیاز اور بی بی ناہیدہ۔

جنوبی افریقہ: کرائی-زیلڈا برٹس (کپتان)، تریشا شیتی، دنیشا دیورائن، مگنون ڈو پیریز، شاندرے فرٹز، شبنم اسماعیل، مریزان کاپ، ماساباتا کلاس، سنوتے لوبسر، کرسٹی تھامسن، کلو ٹائرون، یولانڈ وان ڈیر وستھوئزن، ڈین وان نیکرک اور میسولائن ڈینیلز۔

سری لنکا: دیلانی منودرا (کپتان)، شاشیکالا سری وردھنے، چماری پولگمپالا، سووینی ڈی ایلوس، ادیشکا پرابودنی، انوکا گالاگیدرا، سداملی دولاوتے، اوشادی راناسنگھے، ایشانی لوکوسوریا، چماری اتھاپتھو، شرینا روی کمار، پرسادنی ویراکوڈی، یاشودا مینڈس اور سریپالی ویراکوڈی۔

امریکہ: ڈورس فرانسس (کپتان)، سمانتھا راماتر، ایریکا رینڈلر، جوان سیرانو، کلاڈین بیک فورڈ، شیبانی بھاسکر، ایناہتا اروڑہ، دلکش شہریاریان، اکستھا راؤ، سارا فاروق، گریس چیڈرٹن رچرڈز، نادیہ گرونی، درگا داس اور ریتو بھارگوا۔

ویسٹ انڈیز: میرا ایگوئیلیرا (کپتان)، شاکوانا کوئنٹائن، کائسیا نائٹ، شاکرہ سلمان، دیندرا دوتن، پرل ایتینے، جولیانا نیرو، اسٹیفنی ٹیلر، شینل ڈیلے، انیسہ محمد، اسٹیسی این کنگ، برٹنی کوپر، شرمین کیمبل اور سبرینا مونرو۔

زمبابوے: شارن میئرس (کپتان)، جولیا چی بھابھا، پریشیئس مرانژے، ایشلے این دیرایا، شیرائس سیلی، موڈسٹر موپاچکوا، پیلاجیا موجاجی، نونلانلا این یاتھی، سینی کیوے ایم پوفو، تھانڈولیونکوسی ایم لیلو، کرسٹابل چاتونزوا، سارا دمبانوینا، آڈرے مازویشیا اور لورین ٹیشوما۔