شاہد آفریدی 300 چھکے لگانے کے منفرد ریکارڈ کے قریب

شاہد خان آفریدی کا ایک جارحانہ اندازاپنی جارح مزاج بلے بازی اور عمدہ گیند بازی کے باعث شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنے رہنے والے معروف آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ایک نیا اور منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں تیز ترین سنچری جڑنے والے شاہد آفریدی اب چھکوں کی تیسری سنچری مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں اول نمبر پر براجمان ہیں اور انہیں 300 چھکے لگانے کا منفرد ریکارڈ بنانے کے لیے صرف 10 مزید چھکوں کی ضرورت ہے۔ فہرست میں دوسرا نمبر سابق سری لنکن قائد سنتھ جے سوریا کا جو 270 چھکے لگا چکے ہیں۔ بوم بوم آفریدی اور سنتھ جے سوریا کے علاوہ دنیائے کرکٹ کا کوئی دوسرا بلے باز اب تک اپنے کیرئیر میں دو سو سے زائد چھکے نہیں لگا سکا۔

اپنی مشروط ریٹائرمنٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آنے والے شاہد آفریدی اگر یہ سنگ میل عبور کرتے ہیں تو یہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ ہوگا جسے تسخیر کرنا کسی بھی بلے باز کے لیے اتنا ہی مشکل ہوگا جتنا کہ آفریدی کی تیز ترین اننگ کا ریکارڈ توڑنا ہے۔

ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے دس بلے بازوں کی فہرست:

کھلاڑی ملک کُل میچز مجموعی رنز چھکوں کی تعداد
شاہد آفریدی پاکستان 328 6739 290
سنتھ جے سوریا سری لنکا 445 13430 270
سچن ٹنڈولکر بھارت 453 18111 193
سارو گنگولی بھارت 311 11363 190
کرس گیل ویسٹ انڈیز 228 8087 169
رکی پونٹنگ آسٹریلیا 370 13686 162
کرس کیرنز نیوزی لینڈ 215 4950 153
ایڈم گلکرسٹ آسٹریلیا 287 9619 149
یووراج سنگھ بھارت 274 8051 144
انضمام الحق پاکستان 378 11739 144

Facebook Comments