کرک نامہ اینڈرائیڈ ایپ: کرکٹ شائقین کے لیے پہلی اردو موبائل ایپ

کرک نامہ نے سال 2011ء کا آغاز ہوتے ہی انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھا۔ یہ دنیائے کرکٹ کی پہلی مکمل اردو ویب سائٹ تھی جس نے بہت جلد شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرلی۔ قارئین کی جانب سے جو فرمائش سب سے زیادہ کی گئی ان میں سرفہرست 'اینڈرائیڈ ایپ' تھی۔ یہ ایسا مطالبہ تھا جو پچھلے دو، تین سالوں سے ہمارا پیچھا کر رہا ہے اور 2016ء میں ہمیں اس کو پورا کرنے کا موقع ملا ہے۔ جی ہاں! کرک نامہ کی اردو اینڈرائیڈ ایپ گوگل پلے پر پیش کردی گئی ہے۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے بٹن پر کلک کریں یا پھر اینڈرائیڈ فون سے QR کوڈ اسکین کریں:

Download CricNama Android App

qrcode

پاکستان میں 3 جی اور 4 جی کی آمد کے بعد اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی عام دستیابی و رسائی کو دیکھتے ہوئے یہ شدت سے محسوس کیا جا رہا تھا کہ عوام کے پسندیدہ کھیل "کرکٹ" کی بہترین معلومات مشترکہ زبان "اردو" میں موجود ہوں۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے کرک نامہ میدان میں آیا ہے اور دنیا کی پہلی مکمل اردو کرکٹ ویب سائٹ کے بعد پہلی اردو کرکٹ ایپ بھی بن گیا ہے۔

اس ایپ کے ذریعے اینڈرائیڈ فون رکھنے والے قارئین کرکٹ کی تمام خبریں، جاندار تجزیے، بہترین تبصرے، زبردست جائزے، منفرد ریکارڈز اور دلچسپ اعداد و شمار کا احوال اور خوبصورت انفوگرافکس باآسانی اپنے اسمارٹ فون کی اسکرین پر پڑھ سکیں گے۔ ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ ایک مرتبہ آرٹیکل ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد آپ اسے فرصت سے پڑھ بھی سکتے ہیں، محفوظ بھی کر سکتے ہیں اور اسے اپنے دوستوں سے کسی بھی سوشل میڈیا جیسا کہ فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ وغیرہ پر شیئر کر سکتے ہیں۔

فی الحال کرک نامہ ایپ کا تعارفی ورژن ہے جسے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر چلایا جا سکتا ہے۔ مستقبل میں ایپل آئی فون اور ونڈوز صارفین کے لیے بھی ایپ پیش کی جائے گی۔