آخری ٹیسٹ میں ماں نے پہلی بار کھیلتے دیکھا: سچن

بھارت میں 'تنڈولکر کا عہد' اختتام پذیر ہوا اور کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد پہلے دن وہ صبح 6 بجکر 50 منٹ پر اٹھے، اہل خانہ کے ساتھ ناشتہ کیا اور یہ احساس انہیں عجیب سا لگا کہ آج انہیں کسی کرکٹ میچ کے لیے تیار نہیں ہونا۔ ممبئی میں…

دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم کا اعلان، مصباح بدستور موجود

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بالآخر دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے دستے کا اعلان کردیا اور تمام تر امکانات، خدشات، توقعات بلکہ خواہشات کے برعکس مصباح الحق کا نام ایک روزہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایک روزہ سیریز میں 4-1…

جنوبی افریقہ تیار، پاکستان نے ٹیم کا اعلان بھی نہیں کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات عدالتوں میں جانے اور انتظامات عبوری کمیٹی کے سپرد ہونے کے باعث کرکٹ کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور اس کے اثرات ٹیم کی ناقص کارکردگی سے بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ٹیم…

قیادت کا بحران: کیا شاہد آفریدی دوبارہ کپتان بنیں گے؟

جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 4-1 سے ناکامی نے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور اور کپتان مصباح الحق کے اقتدار کی چولیں ہلا دی ہیں اور آج مصباح الحق کو آرام کے نام پر اگلے دورے سے باہر کرنے کی خبروں نے گویا اشارہ دے دیا ہے کہ اب پاکستان کرکٹ…

آرام کے نام پر مصباح کو دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر کرنے کا فیصلہ؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملکی کرکٹ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کافیصلہ کرلیا ہے اور سال میں سب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے بیٹسمین ہی کو اگلے دورے سے باہر کرنے کا تہیہ کیا ہے۔ جی ہاں، پی سی بی نے مصباح الحق کو اگلے دورۂ جنوبی افریقہ میں…

گیدڑ کہنے والو! تمہارے شیروں سے اچھا ہوں: مصباح

جنوبی افریقہ کے خلاف کراری شکست نے پاکستان کرکٹ کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ ہیڈ کوچ کے عہدے کا تو خاتمہ ہوا ہی ساتھ میں قائد کی کپتانی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے لیکن مصباح اپنی جگہ ڈٹے ہوئے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ انہیں قیادت سے نہیں ہٹایا جا…

ہمت سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی، نہ دکھانے والے پھر بھی ٹیم میں: مصباح کا شکوہ

پاکستان کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے سال 2013ء میں اب تک ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں، اس کے باوجودان کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ان کی سمجھ سے بالاتر ہے، جبکہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی…

قومی ٹیم کے 'ننھوں' میں تازہ اضافہ، شعیب ملک

پاکستانی کھلاڑیوں کی عمریں ہمیشہ ہی زیر بحث رہی ہیں حتیٰ کہ کھلاڑیوں کو بھی ننھا بننے کا بہت ہی شوق ہے۔ انہی 'ننھوں' میں تازہ اضافہ شعیب ملک کا کا ہے جن کا کہنا ہے کہ میں تو شاہد آفریدی اور عبد الرزاق سے بھی چھوٹا ہوں۔ دبئی میں…

مختصر دورۂ جنوبی افریقہ، شعیب رزاق اور یونس کی واپسی کا امکان، اعلان آج متوقع

مسلسل دو سیریز میں ناکامیاں سمیٹنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں 'تجربات' کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جب پاکستان تجربہ کرنے کا سوچ لے تو مقصد نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنا نہیں بلکہ پرانوں کو ایک…

کوچ کا عہدہ، وقار کی راہ میں آفریدی حائل

جیسے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کے پاکستان میں مستقبل تاریک ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں، ویسے ہی سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے درمیان اس عہدے کے حصول کے لیے رسہ کشی کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں کھینچا تانی کرنے والوں میں عاقب جاوید،…