چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف کی تقرری کو لاہور کی عدالت عالیہ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی تقرری بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق ہونی چاہیے۔…

پی سی بی میں نائب چیئرمین اور چیف آپریشنل آفیسر کے عہدوں میں اضافے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوتعینات شدہ چیئرمین ذکا اشرف نے گو کہ ابھی تک اپنا عہدہ باضابطہ طور پر نہیں سنبھالا لیکن وہ بورڈ کے معاملات میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے خواہشمند ہیں اور اس ضمن میں وہ موجودہ نظام میں مزید عہدیداروں کا تقرر چاہتے ہیں۔…

نصرت بھٹو کا انتقال، قائد اعظم ٹرافی کے مقابلے مؤخر، ذکا اشرف بھی منگل کو عہدہ سنبھالیں گے

حکومت پاکستان نے سابق خاتونِ اول نصرت بھٹو کے انتقال پر 10 روزہ قومی سوگ کا اعلان اور کل (سوموار کو) عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس لیے ملک کے اہم ترین ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے پیر کو شروع ہونے والے تمام مقابلوں کا آغاز ایک روز کی تاخیر…

ذکا اشرف کل عہدہ سنبھالیں گے، بورڈ میں عہدوں کے لیے سابق کرکٹرز کی دوڑ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین ذکا اشرف کل (سوموار) سے اپنا عہدہ سنبھال رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بورڈ کے نئے عہدیداران کی نشستوں کے لیے سابق کرکٹرز کےدرمیان دوڑ کا بھی آغاز ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ملازمت کے…

چیئرمین کی تقرری کے نظام پر احسان مانی کی تنقید

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیئرمین کی تقرری کے نظام کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جمعے کو ایک خصوصی گفتگو میں احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیئرمین کا تقرری کا…

ذوالقرنین اور کامران ایک مرتبہ پھر الجھ پڑے، سنگین الزامات

ناقص فارم اور تنازعات کے باعث قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہو جانے والے پاکستان کے دونوں وکٹ کیپر کامران اکمل اور ذوالقرنین حیدر ایک مرتبہ پھر الجھ پڑے ہیں جس کی اہم وجہ ذوالقرنین کی جانب سے کامران اور اُن کے بھائیوں پر لگائے گئے سنگین الزامات…

پاکستانی کھلاڑیوں پر الزامات ثابت ہوئے تو کیا ٹیسٹ کے نتائج پر اثر پڑے گا؟

پاکستان کےکھلاڑی سلمان بٹ اور محمد آصف مبینہ اسپاٹ فکسنگ پر لندن کی عدالت میں مقدمہ بھگت رہے ہیں اگر ان پر الزامات ثابت ہوئے اور سزا ملی تب بھی جن مقابلوں میں اسپاٹ فکسنگ کا یہ گندا کھیل کھیلا گیا ہے کیا اُن کے نتائج باطل قرار دیے جائیں گے؟…

محتشم رشید پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر، منصور رانا کو ہٹا دیا گیا

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ منصور رانا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محتشم رشید قومی خواتین ٹیم کے نئے کوچ ہوں گے۔ منصور رانا کی زیر تربیت قومی خواتین ٹیم نے ایشین گیمز 2010ء میں سونے کا تمغہ جیتا تھا اور حالیہ دورۂ…

شاہد آفریدی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ کی رخصتی کے ساتھ ہی سابق کپتان شاہد خان آفریدی بین الاقوامی میں واپسی کے لیے پر تولنے لگے۔ وہ سابق کوچ وقار یونس اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ سے اختلافات کے باعث احتجاجاً بین الاقوامی کرکٹ سے…

پاکستان ڈی آر ایس کے لیے اسپانسر حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا

پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے امپائرز کے فیصلوں پر نظر ثانی کے نظام (ڈی آر ایس) کا خیر مقدم کیا اور اب اس نے نظام کے اطلاق کے لیے اسپانسر حاصل کر کے ایک اور تاریخ رقم کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کرک نامہ کو بتایا ہے کہ…