[کچھ یادیں، کچھ باتیں] ہارون رشید، پہلا ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز میں بے وقوفی

1977ء میں جب پاکستان کی قومی ٹیم آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوئی تو اس دستے میں پہلی مرتبہ مجھے شامل کیا گیا ۔ ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں بارہویں کھلاڑی کے فرائض انجام دینے کے بعدآخری ٹیسٹ میں مجھے بالآخر پاکستانی ٹیسٹ کیپ دے…

پاک-بھارت کرکٹ بحالی، پاکستان کے لیے معاشی فائدہ ندارد

رواں ہفتے کے اوائل میں پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط کی بحالی پر پاکستان کرکٹ شائقین بہت خوش ہوئے ہوں گے اور بلاشبہ یہ ہے بھی خوشی کی خبر۔ کیونکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ دیکھنے کا لطف ہی کچھ اور…

[اقتباسات] ”ایک سوہان روح ڈکلیئریشن“ جاوید میانداد کی آپ بیتی سے (آخری قسط)

ان سارے برسوں میں لوگوں نے مجھ سے ان گنت مرتبہ اس ڈکلیئریشن کےبارے میں پوچھا ہے بلکہ یہ ایک ایسا سوال ہے جو مجھ سے سب سے زیادہ مرتبہ کیا گیا ہے۔ لوگوں کو اب تک یہ یقین نہیں آتا کہ عمران نے پاکستان کی اننگز ایک ایسے وقت پر کیوں ختم کردی جب…

[اقتباسات] ”خوگر حمد سے تھوڑا سا گلہ“ جاوید میانداد کی آپ بیتی سے (تیسری قسط)

کپتانی نے عمران میں شدید پسند اور ناپسند بھی پیدا کی تھی۔ وہ عام طور پر کسی کھلاڑی کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنے میں کچھ وقت ضرور لیتے تھے مگر ایک مرتبہ وہ رائے بنا لیتے تو پھر کوئی ان کو اپنی رائے بدلنے پر مجبور نہیں کر سکتا تھا۔ کچھ…

[اقتباسات] ”میں اور عمران خان“ جاوید میانداد کی آپ بیتی کا اہم باب (دوسری قسط)

عمران 25 نومبر 1952ء کو لاہور میں عمران خان نیازی کی حیثیت سے پیدا ہوئے تھے۔ وہ اپر مڈل کلاس کے ماحول میں پروان چڑھے تھے۔ ان کو شروع میں ہی کرکٹ کھیلنے کا موقع مل گیا تھا۔ جب وہ خاندان کے دوسرے ارکان کے ساتھ لاہور کے زمان پارک اورپھر ایچی…

[اقتباسات] ”میں اور عمران خان“ جاوید میانداد کی آپ بیتی کا اہم باب (پہلی قسط)

1992ء کے ورلڈکپ میں کامیابی پاکستان ٹیم کا ایک شاندار کارنامہ تھا۔ یہ عمران خان سے میری طویل وابستگی کے دوران کچھ پانے کا نقطۂ عروج بھی تھا۔اس اعتبار سے میں اپنے آپ کو خوش نصیب بھی قراردوں گا کہ میں نے اپنے کھیل کے کیریئر کے دوران پاکستان…

[کچھ یادیں، کچھ باتیں] ’دعا قبول ہوئی‘ سکندر بخت کی زندگی کا ایک اہم واقعہ

1978ء میں جب مائیک بریئرلی کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی تو اس وقت کیری پیکر کا تنازع اپنے عروج پر تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب کیری پیکر نے ٹیسٹ کرکٹ کے مقابلے میں آسٹریلیا میں رنگ برنگی نائٹ کرکٹ متعارف کروائی اور دنیا…

[کچھ یادیں، کچھ باتیں] عبدالقادر

1987ء میں انگلستان کے دورۂ پاکستان کے دوران کراچی ٹیسٹ کے موقع پر میرے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ انگلش کپتان مائیک گیٹنگ اور پاکستانی امپائر شکور رانا کے درمیان تنازع کے بعد سیریز بہت غیر دوستانہ ماحول میں کھیلی جارہی تھی۔ ہم سب کھلاڑی…

[کچھ یادیں، کچھ باتیں] گیند چالیس منٹ تک کہاں رہی؟

یہ غالباً 1994 ء کا سیزن تھا۔ انگلینڈ کے دورے کے دوران ہم ایک فرسٹ کلاس میچ کھیل رہے تھے۔ اس مقابلے کے دوران ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ ہوا یوں کہ ہماری ٹیم کے ایک گیندباز ایک اوور کے دوران جیسے ہی امپائر کے قریب گزرے اور گیند بلے باز…

[کچھ یادیں کچھ باتیں] سر! ایک لڑکا غائب ہے

جناب وسیم احمد صدیقی کا ”کچھ یادیں کچھ باتیں“ کراچی سے شائع ہونے والے کرکٹ جریدے ’اخباروطن‘ کا انتہائی پسندیدہ سلسلہ ہوتا تھا جس میں ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی دلچسپ یادداشتوں کو بیان کیا جاتا تھا۔ کرک نامہ پر کرکٹ شائقین کی دلچسپی کے لیےاسی…