سلمان بٹ اور محمد آصف پر بھی پابندی ختم کرنے کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث دو پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ علاوہ ازیں اسی ضمن میں سزا بھگتنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی محمد عامر پر بھی بین الاقوامی…

آئرلینڈ سمیت چار ممالک پاکستان میں کھیلنے کو تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ شہریار خان نے اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، ہانگ کانگ اور عمان کے دورۂ پاکستان کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں اِن ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ چیئرمین…

مائیکل کلارک نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ایشیز 2015ء میں انگلستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ انگلستان میں جاری ایشیز کا پانچواں اور اپنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ اوول کے میدان میں کھیلیں گے۔ آسٹریلیا کے…

میچ کا آغاز ہیٹ ٹرک کے ساتھ

وارسسٹر شائر کے گیند باز جو لیچ میچ کی پہلی تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرنے والے دنیائے کرکٹ کے دوسرے گیند باز بن گئے۔ ان سے قبل سری لنکا کے تیز گیند باز چمندا واس بھی ابتدائی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔ رائل لندن ون ڈے کپ کے میچ…

چوتھے ٹیسٹ کے لیے انگلش دستے کا اعلان؛ پلنکٹ اور فوٹیٹ شامل

انگلستان میں جاری ایشیز 2015ء کے چوتھے ٹیسٹ کے لیے میزبان ملک نے 14-رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے اہم گیند باز جیمز اینڈرسن زخمی ہوجانے کے باعث آئندہ ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ علاوہ ازیں ٹخنوں کی تکلیف میں مبتلا مارک…

ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے؛ آفریدی کا نیا انفرادی ریکارڈ

جارح مزاج پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے فلک شگاف چھکوں کو ایک طرف اور باقی ٹیم کی کارکردگی کو دوسری طرف رکھ کر کو تولا جائے تو شائقین کی اکثریت آفریدی کے چھکوں کا نظارہ کرنے میں زیادہ دلچسپی لے گی۔ اور پاک - سری لنکا حتمی ٹی ٹوینٹی…

انور علی "افسر" بن گئے

پاکستان کے دورہ سری لنکا کا اتنا شاندار اختتام ہوگا.... کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ دوسرے و آخری ٹی ٹوینٹی میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی فتح میں کلیدی اننگز کھیلنے والے نوجوان کھلاڑی انور علی نے جو دلیرانہ کھیل پیش کیا وہ طویل عرصے تک یاد…

پاک-سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا پہلے بلے بازی کا فیصلہ

ٹی ٹوئٹی طرز میں عالمی نمبرایک اور ورلڈ چیمپئن سری لنکا اور پاکستان کے مابین دو مقابلوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ مقابلے سے قبل پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا…

پاکستان آٹھویں نمبر پر براجمان، چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے امکانات مستحکم

سری لنکا کو اسی کے میدانوں میں شکست کا مزہ چکھانے والی پاکستان ٹیم ایک روزہ ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر آگئی ہے یوں اس کے چیمپیئز ٹرافی 2017ء میں شرکت کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف شکست خوردہ سری لنکا کی ٹیم

تنقید کریں تذلیل نہ کریں

عالمی کپ 2015ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شروعات انتہائی مایوس کن تھی۔ پہلے مقابلے میں بھارت سے ہار اور پھر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم اپنے گروپ میں سب سے نچلے نمبر پر آچکی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب قومی ٹیم کو مثبت سوچ اور…