وارم اپ مقابلوں کا پہلا روز: 10 ٹیمیں مدمقابل

عالمی کپ 2011ء کا آغاز ہونے میں اب صرف 6 روز باقی ہیں۔ تمام 14 ٹیمیں میزبان ملک بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے۔ ہر ٹیم عالمی کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پر عظم ہے اور عالمی کپ میں کے باضابطہ مقابلوں سے قبل بھر پور…

اسپاٹ فکسنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

5 فروری کو دوحہ میں تین پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار دیے جانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑیوں کے خلاف دائر کردہ اسپاٹ فکسنگ کیس پر…

سہیل تنویر عالمی کپ سے باہر؛ جنید خان پاکستانی دستے میں شامل

آسٹریلیا، بھارت اور انگلستان کے بعد اب پاکستان بھی ان ممالک کی فہرست میں کھڑا ہوگیا کہ جو اپنے کھلاڑی کے زخمی ہو جانے کے باعث عالمی کپ کے دستے میں تبدیلیاں کررہے ہیں۔ پاکستان کے میڈیم فاسٹ بالر سہیل تنویر کو گھٹنے کی تکلیف کے باعث عالمی کپ…

ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے: ٹیموں کی عالمی درجہ بندی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کھیلنے والی ٹیموں کی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں انگلستان، پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کی شکست نے گو کہ درجہ…

نو مور مورگن؛ انگلستان کی پریشانیوں میں اضافہ

انگلستانی ٹیم کے اہم ترین مستند بلے باز این مارگن زخمی ہو جانے کے باعث عالمی کپ میں انگلستان کی نمائندگی سے محروم ہو گئے ہیں۔ نوجوان کھلاڑی روی سنگھ بوپارا کو ایون مورگن کے جگہ انگلستانی دستے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ عالمی کپ سے محض چند…

انجرڈ پروین کو رخصتی کا پروانہ؛ سری سانتھ بھارتی دستے میں شامل

عالمی کپ 2011ء کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی بھارتی دستے میں شامل تیز گیند باز پروین کمار زخمی ہونے کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ جارح مزاج فاسٹ بالر سری سانتھ لیں گے۔ پروین کمار دورہ جنوبی افریقہ میں کوہنی پر چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہوگئے…

ویسٹ انڈیز کو شکست؛ سیریز 2-0 سے سری لنکا کے نام

3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کے دورہ پر موجود ویسٹ انڈیز کو میزبان ٹیم نے آؤٹ کلاس کردیا۔ کھیل کے تینوں شعبوں بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ میں سری لنکا نے بہترین کارکردگی دکھا کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ آخری میچ میں کپتان کمار…

آسٹریلیا کا فاتحانہ اختتام؛ سیریز 6-1 سے جیت لی

ایشیز 2010-2011ء میں انگلستان کے ہاتھوں سخت ہزیمت اٹھانے والی آسٹریلیا نے 7 ایک روزہ میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم کو 6-1 سے ہرا دیا۔ 16 جنوری سے شروع ہونے والی اس کانٹے دار سیریز میں انگلستان صرف ایک میچ جیت سکا جبکہ دیگر تمام میچ کینگروز نے…

اسپاٹ فکسنگ: پاکستانی کھلاڑی قصور وار قرار

مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تین پاکستانی کھلاڑیوں پر برطانوی پراسیکیوٹرز نے رشوت ستانی اور دھوکہ دہی کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ اور دو تیز گیند بازوں محمد آصف اور محمد عامر کو گزشتہ سال ماہ اگست میں…

عالمی کپ 2011ء: قیادت کا ہما آفریدی کے سر

ایک طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عالمی کپ 2011ء کے لیے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بطور کپتان تقرری کا اعلان کردیا۔ پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے موجودہ کپتان شاہد آفریدی کو 19 فروری…