شاہین والا گرین بلیزر

گزشتہ ہفتے دفتر آئے کچھ مہمانوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ لائبریری و میوزیم دکھانے لے گیا۔ لائیبریری پہلے بھی ایک بار جانا ہوا تھا لیکن اس بار کا دورہ کافی مختلف تھا، تب پہلی بار اور ایک مداح کی حیثیت سے گیا تھا اس بار ایک…

عامر کو آنے دو!!

حالات بلے بازوں کے لیے سازگار ہیں، وکٹ پر ایک ایسا بلے باز موجود ہے، جس کی نظریں اچھی طرح جم چکی ہیں اور ہرگز ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ وہ جلد اپنی وکٹ گنوائے گا۔ اس دوران گیندباز آتا ہے اور اس کی گیند بلے باز کے اگلے قدموں سے محض چند انچ…

[آج کا دن] پاکستان کرکٹ کا گمنام ہیرو، عاقب جاوید

عاقب جاوید، پاکستان کے مشہور زمانہ تیز باؤلرز کی طویل فہرست میں ایک اور نام جس کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا یا کم اہمیت دی گئی۔ عاقب نے قومی کرکٹ کو بہت کچھ دیا اور اس سے بہت کم حاصل کیا۔ 1990ء کی دہائی کے بدنام زمانہ میچ فکسنگ معاملے سے صاف…

خراج تحسین، گال کے ’گم گشتہ‘ ہیرو اسد شفیق کو

گال کے خوبصورت میدان کے پس منظر کے ساتھ پاکستان کو فتح کا جشن مناتے ہوئے دیکھے زمانہ گزر گیا۔ جب 2000ء میں سمندر کے کنارے اور ایک تاریخی قلعے کے قریب واقع اس میدان پر پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا تو فتح نے اس کے قدم چومے تھے، لیکن وہ…

باب وولمر کے نام

یہ سال 1996ء تھا جب میں نے غور سے، دلچسپی سے اور باقاعدگی سے کرکٹ پر نظریں رکھنا شروع کیں۔ اُس وقت سے اب تک تقریباً 19 سالوں میں میں اُن تمام مراحل سے گزرا، جن سے کوئی بھی پاکستانی کرکٹ کا شائق گزرتا ہے۔ایک موقع پر میں ایک ایسا شائق بھی رہا…

آپ کی حمایت کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں، اگر ۔۔۔۔

میں پرسکون تھا، جس طرح کہ میرا معمول ہے، ٹانگ پر ٹانگ دھرے چند کتب کا مطالعہ کرتا ہوا اور کافی کی چسکیاں لیتا ہوا۔ اور دوست میری اس 'سنگ دلی' پر حیران تھے کہ آخر تم اتنے خبطی اور وطن دشمن کیسے ہو سکتے ہو؟ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دو…

[شارپ اسپن] جواب میدان میں، سوشل میڈیا پر نہیں

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستانیوں کے لیے انتہائی مایوسی کے ساتھ اختتام کو پہنچا، اور کتنی عجیب بات ہے کہ چھ شکستوں کے بعد بھی ہمیں اسے ہضم کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے، اور اس سے بھی زیادہ تعجب اس بات پر کہ ہم یہاں پاکستان میں دہشت…

عالمی کپ کے لیے پاکستان کی نئی کٹ کی رونمائی

ہوسکتا ہے میں اس تقابل سے اتفاق نہ کروں جو اس خصوصی تقریب میں پاکستان میں پیپسی اور کرکٹ کے تعلق کو بیان کرتے ہوئے میزبان احمد علی بٹ نے پیش کیا، لیکن وطن عزیز میں کرکٹ کے فروغ اور اسے تقریب دینے کے لیے پیپسی کے کردار کو مکمل طور پر…

[وڈیوز] کرکٹ پر بہترین دستاویزی فلمیں

ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں گزشتہ دو مہینے میرے کرکٹ کے موضوع پر متعدد دستاویزی فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھنے میں گزرے اور ان میں سے چند تو اتنی زبردست تھیں کہ میں ان کے بارے میں لکھنے پر خود کو مجبور پاتا ہوں۔ اگر آپ بھی کرکٹ پرستار ہیں تو مجھے…

ہنسی – کرونیے کی زندگی پر بننے والی فلم کا جائزہ

یہ محض اتفاق ہی ہے کہ لو ونسنٹ کے انکشافات کی وجہ سے ذرائع ابلاغ میں ایک طرف میچ فکسنگ کی خبریں سامنے آ رہی تھی، اور اسی دوران میں نے گزشتہ ہفتہ وار چھٹی پر "ہنسی" نامی فلم دیکھی۔یہ فلم جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ہنسی کرونیے کی زندگی کی…