بھارت پاکستان سے کرکٹ تعلقات مکمل ختم کرنے کے درپے

کبھی پاک بھارت تعلقات میں موجود تناؤ کو کمی لانے کے لیے کرکٹ ڈپلومیسی استعمال ہوتی تھی لیکن گزشتہ ایک دہائی سے حالات خراب ہوتے ہوتے مودی سرکار کے عہد میں اس نہج پر آ چکے ہیں کہ امید کا آخری دروازہ بھی بند ہونے لگا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ…

پاکستان میں حالات بہتر ہیں، بین الاقوامی کرکٹ کے لیے قائل کرنا ہوگا: آئی سی سی

مارچ 2009ء میں دہشت گردوں نے حملہ تو سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر کیا تھا لیکن اثرات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ دھاوا پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر تھا۔ سات سال ہونے کو آئے ہیں، کوئی قابل ذکر ملک پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں اور پاکستان کے عوام…

سعید اجمل نے 'الوداعی مقابلے' کی پیشکش ٹھکرا دی

پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑیوں کے بھی مقدر نرالے ہیں، کسی کو بورڈ انہیں باعزت انداز میں رخصت کرنے کو تیار نہیں ہوتا تو چند کھلاڑیوں پر عنایت کی جاتی ہے تو انہیں عزت راس نہیں آتی۔ کسی بھی کھلاڑی کے لیے کرکٹ کی چمکتی دمکتی دنیا سے دوری بہت مشکل…

پاکستان کا ہاتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی پر، لاہور میں ایک تاریخی دن

ایک دن 25 مارچ 1992ء کا تھا کہ جب پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی اعزاز ورلڈ کپ جیتا تھا، پھر 21 جون 2009ء کا ایک دن تھا کہ جب ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان عالمی چیمپئن بنا اور آج 21 ستمبر 2016ء کا دن ہے کہ جس میں پاکستان کے کپتان…

محمد عامر بھی دلہا بن گئے

کم عمری میں عالمی شہرت، اس کے بعد عالمی بدنامی، پھر واپسی کے کٹھن سفر کا آغاز یہاں تک کہ اسی میدان پر واپسی کہ جہاں بدنامی کا داغ لگا تھا۔ محمد عامر کی زندگی کی کہانی ایسی ہے جس پر کرکٹ کے موضوع پر تاریخ کی بہترین فلم بن سکتی ہے، کیونکہ اب…

قصوروار اظہر علی نہیں، ڈومیسٹک کرکٹ اور بیٹنگ لائن ہے

ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ 2009ء میں چیمپئنز ٹرافی اور 2011ء کے عالمی کپ مں سیمی فائنل مقابلوں تک رسائی کے بعد سے اب تک سوائے چند ایک فتوحات کے پاکستان کے دامن میں کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں ہے۔ اس کی…

ویسٹ انڈیز کو ایک اور دھچکا، رسل بھی باہر

ویسٹ انڈیز پاکستان سے مقابلے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ چکا ہے لیکن ورلڈ چیمپئن کو تجربہ کار کھلاڑیوں کے بغیر ادھورا اسکواڈ ہی دستیاب ہے۔ کرس گیل اور لینڈل سیمنز تو پہلے ہی سیریز سے الگ ہو چکے تھے، اب آندرے رسل جیسے کھلاڑی نے بھی ذاتی…

بھارت کا 500 واں ٹیسٹ، سابق کپتانوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوگی

کسی بھی کھیل اپنے ملک کی نمائندگی بذات خود بہت بڑا اعزاز ہے لیکن اگر نمائندہ دستے کی قیادت بھی نصیب ہوجائے تو یقیناً اس فخر کا متبادل کچھ اور نہیں ہو سکتا۔ ایسے قابل فخر کرداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ اہم…

انگلستان میں جدید لیگ طرز پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تجویز

پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا جیسے کرکٹ کھیلنے والے بڑے ممالک میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کا چلن عام ہو چکا ہے لیکن "کرکٹ کی جنم بھومی" انگلستان اس معاملے میں کچھ پیچھے رہ گئی ہے۔ بہرحال، کرکٹ کے متعلق اپنی قدامت پسند سوچ کے باوجود انگلستان نے 'دیر…

'لالا' نے باعزت رخصتی کا راستہ طلب کرلیا

ہر کھیل کی طرح کرکٹ میں بروقت فیصلے کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ پلک جھپکنے کی تاخیر ہو تو شاٹ کا نتیجہ چھکے کے بجائے آؤٹ ہو سکتا ہے، ہک شاٹ کی کوشش کھوپڑی پر بال پڑنے کی صورت میں نکل سکتی ہے، یا گیند کور ڈرائیو پر چوکے کے بجائے وکٹوں میں گھس…