پاک-سری لنکا سیریز: پاکستان کے ایک روزہ دستے کا اعلان، آفریدی اور رزاق کی واپسی

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ و ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور آل راؤنڈر عبد الرزاق بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ تیز گیند باز وہاب ریاض اور وکٹ کیپر کامران اکمل کو طلب نہیں کیا گیا۔…

شاہد آفریدی کی ذکا اشرف سے ملاقات، ٹیم میں واپسی کے لیے پراُمید

پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے پر تول رہے ہیں اور سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے دستے کے اعلان میں تاخیر کی وجہ بھی شاید اُن کی شمولیت کے حوالے سے معاملات واضح ہونے کا انتظار ہو۔ اسی…

پاکستانی قوم اور شائقین کرکٹ کا سر شرم سے جھک گیا

پاکستان کے کھلاڑیوں نے پوری قوم کا سر ایک مرتبہ پھر شرم سے جھکا دیا۔ برطانیہ کی عدالت میں تینوں کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر جان بوجھ کر نو بالز پھینکنے اور اس کے بدلے میں سٹے بازوں سے بھاری رقوم وصول کرنے کے الزامات سچ ثابت…

صرف کھلاڑی ہی نہیں امپائر بھی فکسنگ میں ملوث ہوتے ہیں؛ للت مودی کا انکشاف

بھارتی پریمیئر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی نے انکشاف کیا ہے کہ میچ فکسنگ میں محض کھلاڑی ہی نہيں بلکہ امپائر اور منتظمین بھی شامل ہوتے ہیں۔ للت مودی کا یہ بیان اس سمت میں بہت اہم ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ وہ دنیا کی سب سے بڑی لیگ کے اس عہدے…

پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے سری لنکن دستے کا اعلان، مالنگا شامل

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے مرحلے کے لیے اپنے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے اور تیز گیند باز لاستھ مالنگاکی واپسی سے سری لنکن باؤلنگ لائن اپ کو زبردست سہارا ملنے کی توقع ہے جو اب تک پاکستان کے خلاف کوئی قابل ذکر کارکردگی…

پاکستان کرکٹ کے لیے سیاہ دن ہے: سابق کرکٹرز، عہدیداران

پاکستان کے سابق کھلاڑیوں اور بورڈ عہدیداران نے اسپاٹ فکسنگ کے مقدمے میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو مجرم قرار دیے جانے پر پاکستان کرکٹ کے لیے ایک سیاہ دن قرار دیا ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ، تیز گیند بازوں محمد آصف اور محمد عامر کو برطانیہ…

تیسرے ٹیسٹ کے لیے گزشتہ مقابلے کی ٹیم برقرار رکھنی چاہیے: اقبال قاسم

پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر اور اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ سری لنکا کو شکست دے کر ثابت کردیا ہے کہ زمبابوے میں اس کی کامیابیاں اتفاقی نہیں تھی بلکہ مصباح الیون ورلڈ کلاس ٹیموں کے خلاف بھی کامیابی کی اہل ہے۔ منگل کو کرک…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ: سلمان اور آصف مجرم قرار، عامر کا اقبالی بیان بھی ظاہر

پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کا مقدمہ سننے والی برطانوی عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے دو سابق کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کو دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ جبکہ دونوں کھلاڑیوں کے خلاف سزاؤں کا فیصلہ کل…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ: کل فیصلہ آنے کے امکانات، اتفاق نہ ہوا تو کثرت رائے سے فیصلہ ہوگا

پاکستان کے کھلاڑیوں کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت 19 ویں روز بھی کسی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچ سکی اور ممکنہ طور پر کل (منگل کو) فیصلہ سامنے آنے کی توقع ہے۔ سوموار کو لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ کا اجلاس تعطیلات…

عالمی ٹیسٹ درجہ بندی: پاکستان کے پاس پانچویں پوزیشن ہتھیانے کا سنہری موقع

اگر پاکستان سری لنکاکے خلاف سیریز کا تیسرا و آخری ٹیسٹ بھی جیت جاتا ہے تو وہ ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں پانچویں پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔ اس وقت عالمی درجہ بندی میں پاکستان 94 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے جبکہ سری لنکا 103 پوائنٹس کے…