انگلستان کو ایک اور ذلت آمیز شکست، بھارت کی برتری 2-0 ہو گئی

دنیائے کرکٹ کے مشکل ترین اہداف میں سے ایک بھارت کو اس کے میدان پر ہرانا ہے، اور انگلستان سے زیادہ اس کا تجربہ کس کو ہو رہا ہوگا؟ جو مسلسل دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں 8 وکٹوں کی ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوا ہے۔ بھارت نے ویرات…

زمبابوے چاروں شانے چت؛ دوسرا ٹی ٹوئنٹی اور سیریز بلیک کیپس کے نام

نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کے ذریعے مسلسل دو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر دورہ زمبابوے کا کامیاب آغاز کرلیا ہے. گزشتہ مقابلے میں بدترین شکست کا شکار ہونے والی زمبابوے کی ٹیم دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی زخم خوردہ…

آسٹریلیا کے کھلاڑی سب سے بڑے اسپاٹ فکسر ہیں؛ باسط علی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ بلے باز باسط علی نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ مقدمے میں مظہر مجید کے بیانات میں صرف ایک سچ ہے، کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی سب سے بڑے میچ فکسر اور اسپاٹ فکسر ہیں۔ کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے باسط…

پاکستان سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا: عمر اکمل

محاذ پر موجود دستے کے پیچھے رہ جانے والے سپاہی عمر اکمل پاک-سری لنکا سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم سے اچھی کارکردگی اور فتح کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ شعلہ فشاں بلے باز کا کہنا ہے کہ سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع…

پاک-سری لنکا معرکہ: سعید اجمل کا کردار فیصلہ کن ہوگا: اقبال قاسم

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سال کی اہم ترین سیریز کا آغاز کل ابوظہبی میں پہلے ٹیسٹ کے ذریعے ہو رہا ہے۔ برصغیر کے دو اہم ممالک کو عالمی درجہ بندی میں اہم پوزیشن کے لیے معرکہ آرائی کرتے دیکھنا جہاں ایک جانب شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک…

ذوالقرنین اور کامران ایک مرتبہ پھر الجھ پڑے، سنگین الزامات

ناقص فارم اور تنازعات کے باعث قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہو جانے والے پاکستان کے دونوں وکٹ کیپر کامران اکمل اور ذوالقرنین حیدر ایک مرتبہ پھر الجھ پڑے ہیں جس کی اہم وجہ ذوالقرنین کی جانب سے کامران اور اُن کے بھائیوں پر لگائے گئے سنگین الزامات…

بڑی اننگز کھیلنا سیکھو اور خود غرضی بند کرو؛ عبوری کوچ محسن خان کی عمر اکمل پر کڑی تنقید

پاکستان کے عبوری کوچ محسن حسن خان نے نوجوان بلے باز عمر اکمل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود غرضانہ رویہ چھوڑیں اور ٹیم کے لیے کھیلنے کی کوشش کریں نیز مقامی کرکٹ کھیل کر اپنی بلے بازی کو بہتر بنائیں۔ نوجوان بلے باز عمر…

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلوی دستے کا اعلان

آسٹریلیا نے 18 سالہ پیٹرک کمنز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستے میں شامل کر لیا ہے۔ نوجوان تیز گیند باز نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ دو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے ذریعے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا ہے اور پہلے ہی مقابلے میں…

پاک-سری لنکا ٹیسٹ سیریز: عالمی درجہ بندی بہتر بنانے کا موقع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز کا آغاز منگل سے ابوظہبی میں ہو رہا ہے اور دونوں ٹیموں کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ یعنی عالمی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع میسر آ رہا ہے۔ سری لنکا اس وقت 103 ریٹنگ…

تھیرون اور پارنیل نے آسٹریلیا سے فتح چھین لی، سیریز برابر

جنوبی افریقہ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں شکست دے کر سیریز برابر کر ڈالی۔ آٹھویں وکٹ پر وین پارنیل اور رسٹی تھیرون کی 64 رنز کی برق رفتار شراکت داری نے میچ کو کینگروز کے حلق سے نکال لیا۔ تھیرون…