زمرہ محفوظات

آسٹریلیا

پانچ بار کرکٹ عالمی چیمپئین رہنے والے آسٹریلیا سے متعلق خبریں، مضامین، تجزیے اور تبصرے

روہیت سے الجھنا وارنر کو مہنگا پڑ گیا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے خاتمے سے کھلاڑیوں کے باہم الجھنے کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا، سہ فریقی سیریز کے پہلے ہی مقابلے میں وہیں سے جڑ گیا۔ ملبورن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور بھارت کے روہیت…

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: زمبابوے کی آمد کا حقیقی اعلان

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں جتنا شاندار آغاز زمبابوے نے لیا تھا، شاید ہی کسی اور ملک کو ایسی شروعات نصیب ہوئی ہو۔ آئی سی سی ٹرافی جیتنے کے بعد افریقی ملک کو عالمی کپ 1983ء میں جگہ ملی تو اسے دنیا کی تین بہت بڑی ٹیموں آسٹریلیا، بھارت اور…

بھارت عالمی کپ میں ناکام ہوگا، وارنر نے الفاظ کی جنگ چھیڑ دی

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز اپنے اختتام کو پہنچیی اور دو "جنگوں" کا درمیانی وقفہ یعنی امن کا دور شروع ہوگیا ہے۔ لیکن آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو کسی پل چین نہیں آتا، وہ اس "زمانۂ امن" کو بھی الفاظ کی جنگ سے گرمانے کی کوشش کرتے ہیں۔ عالمی…

عالمی کپ 2015ء: آسٹریلیا کا حتمی دستہ ظاہر، کلارک کا انتظار کیا جائے گا

عالمی نمبر ایک اور ورلڈ کپ 2015ء کے میزبان آسٹریلیا نے بھی اگلے ماہ سے شروع ہونے والی عالمی اعزاز کی دوڑ کے لیے اپنے 15 کھلاڑیوں کے نام ظاہر کردیے ہیں، جن میں زخمی کپتان مائیکل کلارک بھی شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ایک روزہ قائد…

آسٹریلیا میں رنز کے انبار، نیا عالمی ریکارڈ

چار ٹیسٹ مقابلوں کی کسی بھی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش یا سری لنکا کی بلے بازی کے لیے سازگار سمجھنے والی وکٹوں پر نہیں بلکہ آسٹریلیا کی ان پچوں پر بنا ہے، جن کے بارے میں یہ تصور عام…

[ریکارڈز] ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز

قیادت کی اضافی ذمہ داری ملنے اور فلپ ہیوز کی ناگہانی موت کے بعد انتہائی جذباتی ماحول میں کھیلی گئی سیریز میں اسٹیون اسمتھ کی کارکردگی ملاحظہ کریں: 162 ، 52 ، 133، 28، 192، 14، 117 اور 71 ، ان شاندار اننگز کی بدولت صرف چار مقابلوں کی سیریز…

سڈنی ٹیسٹ، اسٹیون اسمتھ کی قائدانہ صلاحیتوں کا دوبارہ امتحان

سڈنی میں چار دنوں کے کھیل میں 1298 رنز بن چکے ہیں اور اب تک صرف 23 وکٹیں گری ہیں، اس کے باوجود مقابلہ نتیجہ خیز ثابت ہونے کے امکانات اب بھی موجود ہیں اور آخری روز زبردست معرکہ آرائی کی توقع ہے۔ مقابلے کو نتیجہ خیزی کی جانب بڑھانے میں اہم…

سڈنی ٹیسٹ: اسپائیڈرکیم نے ہنگامہ کھڑا کردیا

سڈنی میں آسٹریلیا-بھارت ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام تک بھی گو کہ مقابلہ میزبان کے حق میں جھکا ہوا ہے کہ جسے اب بھی پہلی اننگز میں 230 رنز کی برتری حاصل ہے، لیکن گزشتہ مقابلے کی طرح یہاں بھی پہلی اننگز میں آسان مواقع ضائع کرکے آسٹریلیا نے…

[ریکارڈز] اسٹیون اسمتھ عظیم ڈان بریڈمین کے نقش قدم پر

آسٹریلیا نے سڈنی میں بلے بازی کے ایک اور جامع مظاہرے کے بعد اب کھیل کے حقیقی جھکاؤ کا فیصلہ اپنے گیندبازوں کو تھما دیا ہے، جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ کم سے کم مجموعے پر بھارت کو زیر کریں اور سیریز تین-صفر سے جیتنے کی راہ ہموار کریں۔ لیکن 572…

سڈنی ٹیسٹ میں مچل جانسن کی شرکت مشکوک

نومبر اواخر میں جس میدان پر آسٹریلیا کے نوجوان اوپنر فلپ ہیوز نے جان لیوا زخم کھایا، 6 جنوری سے وہیں آسٹریلیا بارڈر-گاوسکر ٹرافی کا آخری مقابلہ کھیلے گا۔ اس لیے سیریز جیتنے کے باوجود آسٹریلیا ہر قیمت اس چوتھے ٹیسٹ میں بھی فتح حاصل کرنا چاہے…