زمرہ محفوظات

آسٹریلیا

پانچ بار کرکٹ عالمی چیمپئین رہنے والے آسٹریلیا سے متعلق خبریں، مضامین، تجزیے اور تبصرے

فواد احمد کی درخواست قبول، شراب ساز ادارے کی شرٹ پہننے سے مستثنیٰ قرار

کرکٹ آسٹریلیا نے اسپنر فواد احمد کی شراب ساز ادارے کے لوگو کی حامل شرٹ نہ پہننے کی درخواست قبول کر لی ہے۔ پاکستانی نژاد فواد احمد نے حال ہی میں انگلستان کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے ذریعے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کی شروعات کی او ران…

[ریکارڈز] ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی انفرادی اننگز

آسٹریلیا کے آرون فنچ نے گزشتہ شب انگلستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں 63 گیندوں پر 156 رنز کی دھواں دار باری کھیلی جو ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے طویل اننگز تھی۔ ساؤتھمپٹن میں ہونے والے اس مقابلے کو "آرون فنچ…

صرف 63 گیندوں پر 156 رنز، آرون فنچ کی طوفانی بیٹنگ اور آسٹریلیا جیت گیا

آرون فنچ کی طوفانی بلے بازی نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں باآسانی رنز سے جتوا دیا لیکن ساؤتھمپٹن کے باسیوں کو ایسی کارکردگی دیکھنے کو ملی جو شاذونادر ہی کوئی بلے باز دکھاتا ہے۔ صرف 63 گیندوں پر 14 چھکوں اور 11 چوکوں سے مزین 156…

[آج کا دن] میں ہوں ڈان!

دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سر ڈونلڈ بریڈمین نے 1908ء میں آج ہی کے روز آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں جنم لیا۔ کرکٹ تاریخ کے بہترین بلے باز کی حیثیت سے آپ کی حیثیت مستند ہے اور اپنی زندگی میں بلے بازی کے درجنوں ریکارڈز ان کے پاس تھے

آسٹریلیا اور انگلستان دونوں علیم ڈار کے دشمن بن گئے

ایشیز سیریز کا نتیجہ تو جو بھی نکلا لیکن علیم ڈار فاتح اور شکست خوردہ دونوں ٹیموں کے رگڑے میں آ گئے ہیں۔ اوول میں ہونے والے پانچویں و آخری ٹیسٹ کو کم روشنی کی وجہ سے ختم کرنے کا اعلان کیا جب دن کے 4 اوورز کا کھیل باقی تھا اور انگلستان کو 21…

"اینٹی کلائمیکس" بارش زدہ ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا، ایشیز انگلستان کے نام

اوول میں بارش سے متاثر ہونے کے بعد ٹیسٹ کے نتیجہ خیز ہونے کی امیدیں تو بہت ہی کم تھیں لیکن آخری روز آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کے جرات مندانہ فیصلے اور انگلستان کے ڈرامائی تعاقب نے آخری ایشیز ٹیسٹ کو سنسنی خیز مرحلے تک پہنچا دیا لیکن…

[ریکارڈز] سیریز میں وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکار

آسٹریلیا کے لیے تو جاری ایشیز سیریز بہت مایوس کن رہی۔ اسے پانچ میں سے تین مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور جب وہ کسی مقابلے میں بالادست پوزیشن میں آیا، قدرت آڑے آ گئی اور بارش نے مقابلہ اس کی گرفت سے نکال لیا۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک…

اسٹورٹ براڈ کو رُلا دیں گے، آسٹریلیا کی بچکانہ دھمکی

انگلستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد آسٹریلیا خود تو رو ہی رہا ہے لیکن وہ چاہ رہا ہے کہ "بے ایمان" اسٹورٹ براڈ کو بھی رُلایا جائے۔ جی ہاں! وہ براڈ جو ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے نازک ترین مرحلے پر آؤٹ ہونے کے باوجود ٹس سے مس نہ…

انگلش سرزمین اور ایک اور تنازع

انگلش سرزمین پر کوئی سیریز ہو اور اس میں کوئی تنازع جنم نہ لے؟ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ ابھی شائقین کرکٹ کے ذہنوں سے این بیل کے رن آؤٹ والا معاملہ ہی محو نہیں ہوا کہ آج ٹرینٹ برج میں اسٹورٹ براڈ کے متنازع آؤٹ بلکہ ناٹ آؤٹ نے تنازعات کی تاریخ…

[ریکارڈز] 'آخری سپاہی' آشٹن ایگر نے آتے ہی ریکارڈز توڑ دیے

ٹرینٹ برج میں ایشیز 2013ء کے پہلے ٹیسٹ سے قبل جب آسٹریلیا نے آشٹن ایگر کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان کیا تو اس نے شائقین حتیٰ کہ ماہرین تک کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ ایک 19 سالہ بچہ،جس کا تجربہ بھی محض 10 فرسٹ کلاس میچز کا ہے، کی جگہ اس…