زمرہ محفوظات

آسٹریلیا

پانچ بار کرکٹ عالمی چیمپئین رہنے والے آسٹریلیا سے متعلق خبریں، مضامین، تجزیے اور تبصرے

پونٹنگ ٹیم سے باہر، ’آخری لمحہ‘ آن پہنچا

آسٹریلیا نے بلے بازی میں مسلسل ناکامی کے باعث رکی پونٹنگ کو سہ فریقی ٹورنامنٹ کے درمیان میں ایک روزہ ٹیم سے باہر کر دیا ہے اور یوں رکی پونٹنگ کا شاندار کیریئر ’لب گور‘ پہن چکا ہے۔ 2011ء میں عالمی کپ کے دفاع میں ناکامی کے بعد سے رکی پونٹنگ…

آسٹریلیا نے بھارت کو آؤٹ کلاس کر دیا، بونس پوائنٹ کے ساتھ فتح

بین ہلفنیاس اور بریٹ لی کی تباہ کن باؤلنگ نے بھارت کی گزشتہ فتح کا نشہ ہرن کر دیا اور آسٹریلیا سہ فریقی کامن ویلتھ بینک سیریز میں ایک مرتبہ پھر سرفہرست پوزیشن پر آ گیا ہے جبکہ بھارت اپنی ناقص بلے بازی کے باعث ایک مرتبہ پھر مکمل طور پر ناکام…

سہ فریقی سیریز: سری لنکا کی آسٹریلیا پر زبردست فتح، بونس پوائنٹ بھی حاصل کر لیا

باؤلرز، فیلڈرز اور بیٹسمین سب کی یکساں بہترین کارکردگی نے سری لنکا کو کامن ویلتھ بینک سہ فریقی سیریز کے ایک بارش سے متاثرہ مقابلے میں آسٹریلیا کو ایک زبردست شکست دے دی۔ بارش کے باعث 41 اوورز فی اننگز تک محدود کیے گئے اس مقابلے میں سری لنکا…

سائمنڈز ریٹائر، آسٹریلین کرکٹ کا ایک متنازع باب بند

اہم مواقع پر کارآمد گیند باز درکار ہو، یا برق رفتاری سے بلے بازی کرنے والے کی ضرورت ہو یا پھر میدان کے اہم مقامات پر مضبوط فیلڈر کھڑا کرنا ہو،گزشتہ دہائی میں آسٹریلیا کی نظرِ انتخاب صرف ایک کھلاڑی پر ٹھیرتی تھی اور اس کا نام تھا اینڈریو

فولادی اعصاب کے دھونی نے بھارت کو مقابلہ جتا دیا

آسٹریلیا گزشتہ میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں کو شکست سے بال بال بچ گیا، لیکن اس مرتبہ مہندر سنگھ دھونی کے فولادی اعصاب کے سامنے اس کی ایک نہ چلی جنہوں نے آخری اوور میں درکار 13 رنز ابتدائی 4 گیندوں پر ہی حاصل کر کے بھارت کو سہ فریقی کامن ویلتھ…

[آج کا دن] ایک عظیم کھلاڑی و کمنٹیٹر بل لاری کا یوم پیدائش

اگر دنیا بھر کے کرکٹ شائقین سے پوچھا جائے کہ ان کا پسندیدہ ترین کمنٹیٹر کون ہے؟ تو بلاشبہ آسٹریلیا کے بل لاری کا نام سرفہرست ہوگا۔ غیر روایتی بلکہ انتہائی جذباتی انداز کے حامل بل لاری ماضی میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں…

میتھیوز ایک اور ’معجزہ‘ پیش نہ کر سکے، سری لنکا 5 رنز سے ناکام

اینجلو میتھیوز ایک مرتبہ پھر تاریخ دہرانے جا رہے تھے، ناممکن کو ممکن بنانے کے انتہائی قریب پہنچنے کے باوجود قسمت نے اینجلو کا ساتھ نہ دیا اور سری لنکا کامن ویلتھ بینک سیریز کے تیسرے معرکے میں آسٹریلیا سے محض 5 رنز سے شکست کھا گیا۔ نومبر…

سہ فریقی ٹورنامنٹ: پہلا مقابلہ آسٹریلیا کے نام، عالمی چیمپئن بھارت کو شکست

سہ فریقی ٹورنامنٹ ’کامن ویلتھ بینک سیریز‘ کے بارش سے متاثرہ پہلے مقابلے میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی چیمپئن بھارت کو شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر بھارت کا باؤلنگ کرنے کا فیصلہ اس وقت تک تو بہترین ثابت ہو رہا تھا جب…

بالآخر بھارت جیت گیا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں با آسانی کامیابی

دنیا کی مہنگی ترین لیگ ’انڈین پریمیئر لیگ‘ کی بولی کے آغاز سے صرف ایک روز قبل بھارتی کھلاڑیوں عرصہ دراز کے بعد بیرون ملک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ بیرون ملک مختلف…

دورۂ آسٹریلیا: بھارتی شکستوں کا سلسلہ دراز، پہلا ٹی ٹوئنٹی بھی ہار گئے

دورۂ آسٹریلیا میں طویل طرز کی کرکٹ سے گزر کر اب مختصر طرز کی کرکٹ میں بھی بھارت کی شکستوں کا تسلسل جاری ہے اور پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے میں آسٹریلیا نے اسے با آسانی 31 رنز سے زیر کر لیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم…