زمرہ محفوظات

بنگلہ دیش

بارش اور اوپنرز کی بدولت بھارت پہلا ون ڈے جیت لیا

بھارت کے چرنوں میں بیٹھنے کے نتیجے میں ملنے والی صرف تین ون ڈے مقابلوں کی سیریز میں قسمت نے بھی بنگلہ دیش کاساتھ نہ دیا اور بھارت نے اوپنرز کی بہترین شراکت داری اور بارش کے بل بوتے پر پہلا ون ڈے باآسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ میرپور،…

جان بوجھ کر فکس مقابلہ جاری رہنے دیا، بنگلہ دیش کا آئی سی سی پر سنگین الزام

بنگلہ دیش نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے تفتیش کاروں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2013ء کے ایک مقابلے کے فکس ہونے کا علم رکھنے کے باوجود اس سے صرف نظر کیا اور منتظمین کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے…

بھارت-بنگلہ دیش سیریز، کوئی بھارتی ٹی وی براہ راست دکھانے کو تیار نہیں

جب بین الاقوامی کرکٹ میں 'بگ تھری' کا غلغلہ اٹھا تو بنگلہ دیش ان ممالک میں شامل تھا جو بہت جلد بھارت، انگلستان اور آسٹریلیا کے حق میں جھک گیا اور اس کا مقصد ان تین بڑی ٹیموں سے اپنے مفادات حاصل کرنا تھا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ کچھ ہی عرصے میں…

بھارت کے خلاف مختصر سیریز، بنگلہ دیش نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

بگ تھری معاملے پر بھارت کی حمایت کرنے پر بطور انعام ملنے والی سیریز کے لیے بنگلہ دیش نے15 رکنی دستے کا اعلان کردیا ہے۔ سے بنگلہ دیشی سرزمین پر شروع ہونے والی اس سیریز میں محض تین ون ڈے مقابلے کھیلے جائیں گے جو بالترتیب رواں ماہ کی…

"ہیراپھیری سے نہ جائے"، بنگلہ دیش کی ایک مرتبہ پھر ٹال مٹول

اردو کا مشہور محاورہ ہے کہ "چور چوری سے جائے، ہیراپھیری سے نہ جائے"، اور یہ مقولہ بنگلہ دیش پر بالکل صادق آتا ہے۔ سال ڈیڑھ قبل دورۂ پاکستان کے لیے صدہا ناز نخرے دکھانے اور بالآخر عدالتی فیصلے کا بہانہ بنا کر انکار کرنے کے بعد اب بنگلہ دیش…

بنگلہ دیش نے وسیم اکرم کو باؤلنگ کنسلٹنٹ کا عہدہ پیش کردیا

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء میں اپنے ہی میدانوں پر تیز باؤلرز کی درگت بننے کے بعد بنگلہ دیش کے ہوش ٹھکانے آ گئے ہیں اور اب اپنے حواس بحال کرنے کے لیے اس نے ماضی کے عظیم باؤلر وسیم اکرم سے رابطہ کرلیا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے…

شکست خوردہ ٹیموں کا مقابلہ آسٹریلیا نے جیت لیا

آسٹریلیا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی مہم کا آخری مقابلہ باآسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا اور یوں بنگلہ دیش، میزبان ہونے کے باوجود سپر10 مرحلے میں ایک بھی میچ نہ جیت پایا۔ انتہائی مایوس کن کارکردگی کا اظہار مقابلے میں آسٹریلیا کے رویوں سے…

بھارت ایک اور آسان فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں

بھارت میں کرکٹ کے معاملات چاہے عدالتوں ہی میں کیوں نہ گھسیٹے جا رہے ہوں لیکن میدان میں ان کی کارکردگی کا کوئی مقابل نہیں۔ بھارت بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد نہ صرف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل والی پہلی ٹیم بن چکا ہے…

دوسرے ممالک کے پرچم میدان میں لانے پر پابندی، بنگلہ دیش کا انوکھا فیصلہ

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم کی چاہے کارکردگی جو بھی رہی ہو، لیکن بنگلہ دیشی شائقین نے دنیائے کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔ ہر مقابلے میں شائقین کی بڑی تعداد کی میدان میں نہ صرف موجودگی، بلکہ مکمل دلچسپی اور بھرپور تیاری کے ساتھ مقابلے…

بنگلہ دیش کا سپر 10 میں مایوس کن آغاز، 73 رنز کی بدترین شکست

بنگلہ دیش ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم مرحلے کے آغاز پر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار ہوکر قوم کو یوم آزادی کا تحفہ نہیں دے سکا۔ دفاعی چیمپئن کے خلاف 'ٹائیگرز' کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور نتیجہ 73 رنز کی بھاری شکست کی صورت میں…