زمرہ محفوظات

انگلستان

بابائے کرکٹ کے دیس کی خبریں ان پر ماہرین کے تجزیہ اور مفصل فیچرز

اوول میں رنز کا طوفان، نیوزی لینڈ نے بازی مار لی

ابھی چند روز قبل ہی انگلستان نے اپنی ایک روزہ تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ اکٹھا کیا لیکن ابھی اس فتح کا نشہ اترا ہی نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ نے انگلستان کے خلاف اپنا سب سے بڑا اسکور بنا کر حساب چکتا کردیا لیکن دونوں مقابلوں میں جو فرق تھا، وہ…

'یہ دو دن میں کیا ماجرا ہوگیا؟' نیوزی لینڈ کو بدترین شکست

انگلستان کا حال بھی جہاں میں "اہلِ ایماں" جیسا ہوگیا ہے، اِدھر ڈوبے تو اُدھر نکلے اور اگر اُدھر ڈوبتے ہیں تو اِدھر نکل آئے۔ کہاں پے در پے شکستوں سے بے حال ٹیم، اور اب ایک ہی دن میں یہ عالم کہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کی ہے، وہ بھی…

[ریکارڈز] کک نے اپنے ’استاد‘ کا ریکارڈ ہی توڑ دیا

انگلستان کے عظیم بلے باز گراہم گوچ نے شاید یہ تصور بھی نہ کیا ہو کہ وہ جس نوعمر بلے باز کو تیار کررہے ہیں، ایک روزہ وہی ملک کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ان کا ریکارڈ توڑ ڈالے گا۔ انگلستان کے موجودہ کپتان ایلسٹر کک نے اپنے ہی 'استاد'…

[ریکارڈز] ایک دن میں 18 وکٹیں گرگئیں!

عالمی کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد پست حوصلہ انگلستان اور ویسٹ انڈیز اس وقت ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں زبردست معرکہ آرائی کے بعد مقابلہ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے تمام ہوا تو دوسرے میں انگلستان نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے…

138 گیندوں پر 350 رنز کی اننگز

آپ کے خیال میں کسی ایک روزہ مقابلے میں کوئی بلے باز زیادہ سے زیادہ کتنے رنز بنا سکتا ہے؟ ویسے اب تک ٹی ٹوئنٹی کا عہد ہے اور ایک روزہ میں ڈبل سنچری بننا اب معمول ہوچکا ہے لیکن اگر مقابلہ 45 اوورز کی اننگز تک محدود ہو تو؟ لنکاشائر سے تعلق…

اینڈرسن این بوتھم کے پائے کا گیندباز ہے: ویوین رچرڈز

عالمی کپ کے بعد سوائے ایک فاتح کے تمام ہی ٹیموں نے اپنے ٹوٹے ہوئے حوصلے جمع کیے ہیں اور اب نئے عزم کے ساتھ میدانوں میں آ رہی ہیں۔ سب سے پہلی بین الاقوامی سرگرمی ویسٹ انڈیز اور انگلستان کا ٹیسٹ ہے جو نارتھ ساؤنڈ میں شروع ہوچکا ہے، جس کی خاص…

پاکستان کے پاس عالمی نمبر تین بننے کا موقع

ایک روزہ میں انتہائی نچلے درجے کی ٹیموں میں شمار ہونے کے باوجود ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان بہترین ٹیموں میں شامل ہے اور اگر وہ دنیا کے تین سرفہرست ممالک میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسے پہلے انگلستان-ویسٹ انڈیز سیریز کے نتیجے کا…

دل شکستہ انگلستان آخری مقابلے میں کامیاب

جب انگریز اور افغان پہلی بار آمنے سامنے آئے تھے تو افغان قبائلی جنگجوؤں نے 4500 فوجیوں پر مشتمل دستے میں سے صرف ایک کو زندہ چھوڑا تھا، لیکن آج 176 سال بعد کرکٹ کے میدانوں پر جب دونوں ملک پہلی بار معرکہ زن ہوئے تو جیت انگریزوں کے نام رہی۔…

بنگال ٹائیگرز کوارٹر فائنل میں، انگلستان بے دخل

بنگلہ دیش نے شاندار بلے بازی، بہترین باؤلنگ اور قسمت کے بل بوتے پر ایک یادگار فتح حاصل کرتے ہوئے انگلستان کو عالمی کپ کی دوڑ سے باہر کردیا۔ چار سال پہلے 2011ء میں بھی بنگلہ دیش نے انگلستان کو ہرایا تھا لیکن نہ خود اگلے مرحلے میں پہنچ سکا…

کیون پیٹرسن کے لیے انگلستان کے دروازے کھلنے کا امکان

ایک کے بعد دوسرے تنازع میں ملوث ہونے اور پھر شکست در شکست کے بعد کیون پیٹرسن کو انگلستان کرکٹ ٹیم سے نکال دیا گیا تھا لیکن اب جبکہ عالمی کپ میں انگلستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے تو انہیں ایک مرتبہ پھر اپنے اہم ترین بلے باز کی یاد ستا رہی ہے۔…