زمرہ محفوظات

انگلستان

بابائے کرکٹ کے دیس کی خبریں ان پر ماہرین کے تجزیہ اور مفصل فیچرز

پاک انگلستان سیریز کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

موجودہ عالمی نمبر ایک انگلستان نے اگلے سال کے اوائل میں پاکستان کے خلاف سیریز کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو کرک نامہ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق انگلستان 3…

انگلش بلے بازوں کی طوفانی بیٹنگ، بھارت کو دوبارہ شکست

انگلستان سے بھارتی باؤلنگ اٹیک کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے مقابلے میں 7 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کر لی اور یوں دورۂ انگلستان میں بھارت کا فتح حاصل کرنا بدستور ایک خواب ہی ہے۔ 5 مقابلوں کی سیریز میں اب انگلستان کو 2-0 کی…

مورگن زخمی ہو کر بقیہ سیریز سے باہر

انگلستان کے مڈل آرڈر بلے باز ایون مورگن دائیں کندھے میں تکلیف کے باعث بھارت کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرک نامہ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مورگن کو یہ انجری رواں…

زخمی روہیت شرما کی جگہ منوج تیواری طلب

بھارت نے بنگال سے تعلق رکھنے والے منوج تیواری کو انگلستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے طلب کر لیا ہے۔ وہ پہلے ایک روزہ میں زخمی ہونے والے روہیت شرما کی جگہ ٹیم میں جگہ پائیں گے۔ چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ کے…

قسمت نے بھی بھارت کا ساتھ چھوڑ دیا، پہلا ایک روزہ بارش کی نذر

دورۂ انگلستان میں ناقص ترین کارکردگی کے مظاہرے کے بعد لگتا ہے قسمت نے بھی بھارت کا ساتھ چھوڑ دیا ہے کیونکہ پہلے ایک روزہ میں جب وہ ایک مضبوط پوزیشن پر آیا تو میچ کو بارش نہ آ لیا اور بالآخر طویل بارش کے بعد میچ کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کرنا…

بھارتی ٹیم میں ایک، دو گدھے بھی موجود ہیں؛ ناصر حسین

انگلستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹیسٹ درجہ بندی میں اول پوزیشن کیا حاصل کی، اسے تو جیسے مہمان ٹیم کو غیر اخلاقی ہتھکنڈوں سے نیچا دکھانے اور اپنے بابائے کرکٹ کا حق جتانے کا موقع مل گیا ہے. کچھ عرصہ قبل انگلستان کے ذرائع ابلاغ نے روایتی حرکت…

بھارت تاحال فتح کے ذائقے سے محروم، واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

سرزمین انگلستان پر بھارت اب تک فتح کے ذائقے سے محروم ہے اور ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد اب واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھی اسے شکست کا مزا چکھنا پڑا ہے۔ اولڈ ٹریفرڈ، مانچسٹر میں کھیلے گئے واحد ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے میں ایون مورگن کے بروقت 49…

بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز کے لیے انگلش دستے کا اعلان

انگلستان نے بھارت کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز کے لیے اپنے دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 14 رکنی دستے میں ڈرہم سے تعلق رکھنے والے بین…

انگلستان اگلے آٹھ سال تک عالمی نمبر ایک رہے گا؛ این بوتھم کے خواب

عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل ہوتے ہی انگلش کرکٹ ماہرین کا دماغ ساتویں آسمان پر اُڑ رہا ہے اور کیوں نہ اڑے، آخر کو انہوں نے دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کو 4-0 کی ہزیمت سے دوچار کیا ہے۔ جو ایک ایسا کارنامہ ہے جسے دوبارہ انجام دینا ناممکن نہیں تو…

انگلستان کو باضابطہ طور پرعالمی نمبر ایک قرار دے دیا گیا

بھارت کے خلاف سیریز میں تمام ٹیسٹ میچز میں شاندار کامیابی کے بعد انگلستان ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست آ گیا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان پیر کو چوتھے ٹیسٹ کے اختتام پرکیا گیا جہاں انگلستان نے اننگز اور 8 رنز سےکامیابی سمیٹی۔…