زمرہ محفوظات

آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اقدامات پر مفصل خبریں، مضامین اور فیچرز

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر کا اعلان کر دیا گیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم (ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر) کا اعلان کر دیا ہے جو زیادہ تر انگلستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کرک نامہ کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے…

آئی سی سی کی محمد عامر کو سخت تنبیہ

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے نوجوان گیند باز محمد عامر کو تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے خود پر لگی پابندی کی دوبارہ خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ محمد عامر رواں سال 4 جون کو…

انگلستان کو باضابطہ طور پرعالمی نمبر ایک قرار دے دیا گیا

بھارت کے خلاف سیریز میں تمام ٹیسٹ میچز میں شاندار کامیابی کے بعد انگلستان ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست آ گیا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان پیر کو چوتھے ٹیسٹ کے اختتام پرکیا گیا جہاں انگلستان نے اننگز اور 8 رنز سےکامیابی سمیٹی۔…

ویمنز ورلڈ کپ 2013ء کوالیفائنگ راؤنڈ کے شیڈول اور گروپوں کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے عالمی کپ 2013ء کے کوالیفائرز کے لیے ٹیموں کے گروپوں کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے…

عالمی درجہ بندی؛ ایلسٹر کک تیسرے نمبر پر آ گئے

انگلستان کے اوپنر ایلسٹر کک کیریئر کی بہترین اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ کک نے بھارت کے خلاف ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں 294 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی…

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ ایوارڈز 2011ء کے لیے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرک نامہ کو آئی سی سی کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق بھارت کے ظہیر خان، انگلستان کے جوناتھن ٹراٹ اور گریم…

شاندار بلے بازی، این بیل سرفہرست 5 بلے بازوں میں شامل

بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں یادگار سنچری این بیل کو بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پانچ کھلاڑیوں میں لے آئی ہے۔ ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں این بیل نے 159 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی تھی۔ جبکہ ان کے ساتھی اسٹورٹ براڈ کی آل…

گھر کے شیر بلی بن گئے؛ کیا بھارت حقیقی عالمی نمبر ون ہے؟

ان کروڑوں شائقین نے جنہوں نے بھارت کی بیٹنگ لائن اپ کو ، جسے دنیا کی مضبوط ترین لائن اپ گردانا جاتا ہے، انگلستان کے خلاف بکھرتے ہوئے دیکھا اُن کے لیے یہ تسلیم کرنا اب کچھ مشکل ہوتا جا رہا ہے کہ بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک ٹیم ہے۔…

بھارت یو ڈی آر ایس کا مخالف کیوں؟

تحریر: ظہیر الدین مدیر: Cricket Controversies چند روز قبل انگلستان کے کوچ اینڈی فلاور نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا کہ امپائرز کے فیصلوں پر نظر ثانی کے نظام (یو ڈی آریس) کو ہر میچ کا مکمل حصہ بنانے کیلئے قائدانہ…

عالمی درجہ بندی؛ ٹراٹ اور اینڈرسن نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

انگلستان کے جوناتھن ٹراٹ اور جیمز اینڈرسن اعلیٰ کارکردگی کے مظاہرے کے بعد آئی سی سی کی بین الاقوامی درجہ بندی میں دوسری پوزیشنوں پر قابض ہو گئے ہیں۔ بھارت اور انگلستان کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے…