زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

کھسیانی بلی کھمبا نوچے، انگلستان کے لیے اصل چیلنج مستقل نمبر ون رہنا ہوگا؛ گمبھیر

اردو کا ایک مشہور محاورہ ہے 'کھسیانی بلی کھمبا نوچے' اور یہ محاورہ اس صورتحال پر کس قدر صادق آتا ہے کہ بھارت کے اوپنر گوتم گمبھیر کہہ رہے ہیں کہ "عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنا تو آسان ہے لیکن اصل چیلنج اس درجے پر مستقل فائز…

ہربھجن پر تنقید بے جا ہے، انگلستان میں کنڈیشنز اسپنرز کے لیے مددگار نہیں: ثقلین مشتاق

پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے انگلستان میں بھارتی اسپنرز کی ناقص کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپنرز پر تنقید بے جا ہےکیونکہ کنڈیشنز ان کے بالکل خلاف تھیں۔ جب بلے باز رنز بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو جائیں تو اسپنرز کیا کر…

انگلستان 31 سال بعد پہلی پوزیشن حاصل کرنے کو تیار

انگلستان عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے سے محض چند قدم کے فاصلے پر ہے۔ اگر وہ آج (بدھ کو) شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ 1980ء کے بعد عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گا۔…

بھارت مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترے تو بازی پلٹ سکتا ہے: روی شاستری

معروف بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ انگلستان کے خلاف سیریز میں 2-0 سے خسارے میں جانے کے باوجود بھارت کو مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے، یہی رویہ ہے جس کی وجہ سے وہ سیریز اور عالمی درجہ بندی میں اپنی سرفہرست پوزیشن کو بچا…

ظہیر خان پورے دورۂ انگلستان سے باہر، آر پی سنگھ طلب

بھارت کے تیز گیند باز ظہیر خان ایک اور انجری کا شکار ہونے کے بعد پورے دورۂ انگلستان سے باہر ہو گئے ہیں، یوں مشکلات سے دوچار بھارت کو زبردست دھچکا پہنچا ہے اور سیریز میں واپسی کی اس کی موہوم سی امید بھی ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ بھارت نے…

راہول ڈریوڈ کا اگلے ماہ مختصر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارت کے تجربہ کار بلے باز راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ وہ انگلستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہوں نے یہ اعلان اگلے ماہ شروع ہونے والے دورۂ انگلستان کے محدود اوورز کے مرحلے کے لیے ٹیم میں…

ایک روزہ سیریز؛ بھارتی دستے میں ڈریوڈ کی واپسی، ہربھجن اور یووراج باہر

انگلستان کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم کو فٹنس مسائل اور کھلاڑیوں کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث مسلسل دو ٹیسٹ مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد بھارتی سلیکشن کمیٹی کے سامنے سب سے بڑا امتحان انگلستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی…

انگلستان - بھارت تیسرا ٹیسٹ: روی بوپارا اور اسٹیون فن انگلش دستے میں شامل

انگلستان نے بھارت کو مسلسل دو ٹیسٹ ہرانے والے دستے میں دو کھلاڑیوں کو شامل کرلیا ہے. انگلش بلے باز جوناتھن ٹراٹ اور تیز گیند باز کرس ٹریملٹ کے زخمی ہوجانے کے بعد انگلستان نے بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے روی بوپارا اور اسٹیون فن کی 13…

ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب، بھارتی سلیکشن کمیٹی کو زبردست چیلنج کا سامنا

اس وقت بھارت کو نہ صرف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی پوزیشن کھونے کے سنجیدہ خطرات لاحق ہیں بلکہ ایک روزہ کرکٹ کے عالمی چیمپئن کو مختصر طرز کی کرکٹ میں بھی اپنی عزت بچانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ بھارت کی ناقص کارکردگی کے جو اہم ترین اسباب…

انگلستان عرش اور بھارت فرش پر؛ دونوں ٹیمیں سابق کھلاڑیوں کی نظر میں

انگلستان نے بھارت کو سیریز کے ابتدائی دو میچز میں کیا شکست دی ہے، ہر طرف سے اُن پر تعریف کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں۔ ابھی چند ماہ قبل بھارت کی اسی ٹیم نے دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز عالمی کپ حاصل کیا تھا اور انگلستان کی یہی ٹیم آئرلینڈ…