زمرہ محفوظات

اردو بلاگ

دنیا کے مشہور ترین کھیلوں میں سے ایک کرکٹ پر اردو بلاگز پڑھیں، جن میں کرکٹ کے چاہنے والے اپنی بے باک رائے کا اظہار کرتے ہیں

یونس اور یاسر کا ابھرنا اب بہت ضروری

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے مقابلے میں شرمناک شکست سے جہاں پاکستانی دستے کی مجموعی صلاحیت کا بھرم ٹوٹ گيا ہے، وہیں کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔ جن میں سب سے نمایاں یونس خان اور یاسر شاہ ہیں۔ پاکستان کی حالیہ…

دیار غیر میں لٹ گئے!!

پتہ تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز متحدہ عرب امارات سے مکمل طور پر مختلف ہوں گی اور وہاں کی وکٹوں کا برتاؤ بھی پاکستان کی ’’ہوم‘‘ کنڈیشنز سے مکمل طور پر الگ ہوگا، جہاں کنڈیشنز اور وکٹیں دونوں سیم اور سوئنگ بالنگ کیلئے سازگار ہوتی ہیں۔ ہیگلے…

"گھر کے شیروں" کا خاتمہ کیسے؟

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی بیٹنگ لائن کی درگت تو ہم سب دیکھ ہی رہے ہیں کہ جہاں مصباح الحق اور یونس خان کا تجربہ کام آ رہا ہے اور نہ بابر اعظم، سمیع اسلم اور سرفراز احمد کا جوش کسی قابل ہے۔ اسی سے ملتی جلتی صورت حال نیوزی لینڈ کے بلے…

قائد اعظم ٹرافی کی ’’بے توقیری‘‘ کیوں؟

دنیا بھر میں جہاں بھی کرکٹ کھیلی جاتی ہے وہاں فرسٹ کلاس کرکٹ کو پورا احترام دیا جاتا ہے اور اس عمل کو ممکن بنایا جاتا ہے کہ ملک کے صف اول کے کھلاڑی اس ایونٹ میں بھرپور انداز سے شرکت کریں کیونکہ فرسٹ کلاس کرکٹ ہی وہ پلیٹ فارم ہے جہاں عمدہ…

ڈومیسٹک کرکٹ کے ’’ہیرو‘‘ کہاں جائیں؟

قائد اعظم ٹرافی پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں چار روزہ فرسٹ کلاس میچزکھیلے جاتے ہیں اور تین سے چار ماہ تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے ۔اگر کوئی کھلاڑی ان…

کپتان مصباح بمقابلہ کپتان عمران

جیوری ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں کر پائی کہ آیا مصباح الحق اب تک کے ملک کے سب سے کامیاب کپتان ہیں لیکن یہ بحث کسی حتمی نتیجے پر ختم نہیں ہوتی۔ ’کیا کبھی ہوئی؟‘، یہی بات اب سے چند ہفتوں قبل پاکستان کرکٹ میں کپتانوں کے اتار چڑھاؤ پر بحث کے…

کراچی اور لاہور کو کیا ہوگیا ہے؟

پاکستان کرکٹ کے ابتدائی دنوں سے لے کر 80ء کی دہائی تک اس کھیل کا مرکز دو شہر تھے یعنی کراچی اور لاہور۔ ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں ان دو شہروں میں کھیل کا معیار بہت بلند تھا اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر انہی دو شہروں کے کھلاڑی پاکستانی ٹیم…

’’فولاد‘‘عالم!!

عمر: 31سال فرسٹ کلاس رنز: 10ہزار سے زائد اوسط: 57 سے زائد سنچریاں: 25 سیزن میں ہزار سے زائد رنز: تین مرتبہ سیزن میں50سے زائد کی اوسط: 11 ٹیسٹ ڈیبیو: 169رنز کی اننگز بیرون ملک ٹیسٹ ڈیبیو پر اپنے ملک کیلئے سب سے بڑی اننگز…

مشکل دورے، فتح کی امید اور پاکستانی تیز باؤلنگ

ٹیسٹ میں پاکستان کے حالیہ نتائج پر آپ سب کی طرح میں بھی خوش ہوں، خوش نہیں بلکہ بہت خوش ہوں کہ اِسی کارکردگی کی بدولت تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں نمبر ایک مقام حاصل ہوا۔ لیکن مسلسل فتوحات کی وجہ سے کمیوں اور کوتاہیوں کو نظر انداز کرنا درست…

گرین کیپ کا حصول مذاق نہ بنائیں!

انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسے ملکوں میں اس بات کا تصور بھی نہیں ہے کہ انڈر19کے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی سختیوں میں جھونک دیا جائے بلکہ ان ممالک میں تین چار سال فرسٹ کلاس کھلانے کے بعد ہی کسی کھلاڑی کو ٹیسٹ کرکٹ کے قابل سمجھا جاتا ہے جبکہ…