زمرہ محفوظات

دیگر ممالک

عمر اکمل اور شعیب ملک کی بروقت اننگز، پاکستان کی پہلی کامیابی

عمر اکمل اور شعیب ملک کی مشکل صورت حال میں بروقت اننگز نے پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک ایسے مقابلے میں کامیابی سے نواز دیا ہے، جہاں اس کے 'پھسلنے' کے امکانات بہت زیادہ تھے۔ 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب پاکستان صرف 17 رنز پر تین…

پاکستان اور امارات، دونوں کی نظریں پہلی کامیابی پر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سبب قومی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کچھ تاخیر سے پہنچی، جس کی وجہ سے غالباً وکٹ کو سمجھنے میں کچھ وقت لگا۔ بھارت کے خلاف بدترین شکست اِس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ قومی ٹیم وکٹ کو سمجھنے میں کتنی بُری…

سری لنکا کے لیے آسان مقابلہ مشکل فتح بن گیا

کوالیفائنگ مرحلے میں سروخرو ہو کر متحدہ عرب امارات ایشیا کپ کے مرکزی راؤنڈ میں پہنچا تو شائقین کے ایک حلقے نے 'یکطرفہ مقابلوں' کا شکوہ کرنا شروع کردیا لیکن سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے ہی مقابلوں میں امارات نے ثابت کردیا کہ وہ اتنے کمزور نہیں…

نمیبیا کے نوجوان بیٹسمین وان شور چل بسے

نومبر کے یہی آخری ایام تھے جب پچھلے سال آسٹریلیا کے نوجوان بیٹسمین فلپ ہیوز کی المناک موت نے دنیائے کرکٹ کو شدت غم سے نڈھال کردیا تھا۔ اب عین انہی دنوں میں نمیبیا کے معروف کھلاڑی ریمنڈ وان شور بھی چل بسے ہیں اور یوں نومبر 'ستم گر' ثابت ہو…

ویسٹ انڈیز کی کوارٹر فائنل نشست تقریباً پکی

ویسٹ انڈیز نے اپنے آخری گروپ مقابلے میں متحدہ عرب امارات کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ کے اگلے مرحلے میں جگہ تقریباً پکی کرلی ہے۔ وہ صرف اسی صورت میں اگلے مرحلے سے باہر ہوسکتا ہے جب پاک-آئرلینڈ جاری مقابلہ ٹائی ہوجائے۔ نیپئر…

آسٹریلیا فاتح، اسکاٹ لینڈ بے مراد

اپنے تیسرے عالمی کپ میں بھی ایک بار بھی جیت کا مزا نہ چکھنے والے اسکاٹ لینڈ سے یہ توقع لگانا کہ وہ آسٹریلیا کو زیر کرے گا، ناممکن کو طلب کرنا تھا۔ نتیجہ وہی نکلا، جس کا 99 اعشاریہ 99 فیصد امکان تھا، آسٹریلیا جیت گیا، گروپ میں دوسرا مقام بھی…

عرب امارات کو زیر کرکے جنوبی افریقہ کوارٹر فائنل میں

جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کو 146 رنز سے شکست دے کر عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ مضبوط کرلی ہے لیکن اس مارجن سے جیتنے کے باوجود کچھ کمی دکھائی دی، وہ غلبہ نظر نہ آیا جو جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف مقابلوں میں…

سنگاکارا نے ریکارڈز کے انبار لگا دیے، سری لنکا کی ایک اور کامیابی

سری لنکا کے آخری گروپ مقابلے میں اس کے علاوہ کوئی دلچسپی نہ تھی کہ کمار سنگاکارا مسلسل سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ پائیں گے یا نہیں؟ اور انہوں نے مایوس نہیں کیا۔ مسلسل چوتھی اننگز میں سنچری داغ کر 32 سال سے قائم ریکارڈ کو بالآخر قصہ پارینہ…

بنگلہ دیش کی امیدیں برقرار، اسکاٹ لینڈ پھر مایوس

16 سال قبل جب اسکاٹ لینڈ نے پہلی بار عالمی کپ میں جگہ پائی تھی تو بنگلہ دیش کے خلاف اسے اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کا سنہری موقع ملا تھا۔ بنگلہ دیش کو صرف 185 رنز تک محدود کرنے کے بعد اسکاٹ لینڈ 163 رنز پر ڈھیر ہوگیا اور اس کے بعد سے آج تک…

اسکاٹ لینڈ بنگلہ دیش کے 'رنگ میں بھنگ' ڈالنے کا خواہاں

عالمی کپ 2015ء کے کوارٹر فائنل میں جگہ پانے کی خواہش پوری کرنے کے لیے بنگلہ دیش ایک اہم مقابلے میں آج اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گا۔ گروپ 'اے' کے اس مقابلے میں جیت کی صورت میں بنگلہ دیش اگلے مرحلے تک رسائی سے صرف ایک فتح کے فاصلے پر آ جائے گا۔…