زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

پاکستان نے لہو گرما لیا، وارم-اپ میں سری لنکا کو شکست

بھارت کے لیے روانگی میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان کا پہلا وارم-اپ مقابلہ تو نہ ہو سکا لیکن دوسرے میں سری لنکا کے خلاف ایک بہترین کامیابی کے ساتھ حوصلے ضرور بلند ہوگئے ہیں۔ کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے والے پاک-لنکا مقابلے میں پاکستان نے محمد…

دھونی کی طرح ’دباؤ‘ میں بہتر کھیل پیش کرنا چاہتا ہوں: سرفراز احمد

سرفراز احمد کا شمار پاکستان کے اُن گنے چنے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے مشکل ترین حالات میں سخت محنت کرکے اور دباؤ میں اچھی کارکردگی کے ذریعے قومی ٹیم میں مستقبل جگہ بنائی ۔ اپنے حالیہ بیان میں سرفراز نے کہا ہےکہ وہ بھارت کے کپتان مہندر…

پاکستان اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، "دل نا امید تو نہیں"

پاکستان کا دستہ بالآخر کلکتہ پہنچ چکا ہے اور ٹوٹی پھوٹی سہی لیکن ملک و قوم کی امیدیں تو وابستہ ہی ہیں۔ ابھی ایشیا کپ کے زخم تازہ ہیں، مداحوں میں سخت مایوسی پھیلی ہوئی ہے اور حالات سازگار نہیں دکھائی دیتے۔ ایشیا کپ میں ناکامی، عوام اور…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، کوچ، کپتان اور کھلاڑیوں کے لیے ’آخری موقع‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے واضح طور پر کہا ہے کہ مسلسل خراب کارکردگی کے بعد اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اُن کے لیے، کپتان شاہد آفریدی کے لیے اور پوری ٹیم کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روٹھی ہی قوم کو…

بھارت نے پاکستان کی 'حفاظت' کا اعلان کردیا

سیکورٹی مسائل کی وجہ سے بھارت 19 مارچ کو ہونے والا پاک-بھارت مقابلہ دھرم شالا سے کلکتہ منتقل کیا گیا تو دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کو امید ہوچلی تھی کہ اب اونٹ کسی کروٹ بیٹھ گیا ہے۔ لیکن جب ایڈن گارڈنز کی پچ کھودنے کی دھمکیاں بھی منظر عام…

کلکتہ، پاکستان کے لیے خوش نصیب میدان

ہر طرف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی گہما گہمی ہے، دنیا بھر کے کرکٹ تماشائی اپنی اپنی ٹیموں کے مقابلے دیکھنے کے لیے بے چین ہیں، لیکن اِس میگا ایونٹ میں ایک ایسا بھی میچ ہے جس کا انتظار کسی خاص ملک کے رہنے والے نہیں بلکہ پوری دنیا میں رہنے والے بے تابی…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: کیا پاکستان واقعی میں کمزور حریف ہوگا؟

ابھی چند سال پہلے ہی یہ عالم تھا کہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا کوئی مقابل نہیں تھا، جس کا ثبوت یہ ہے کہ ابتدائی چاروں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی کارکردگی۔ پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل تک پہنچا، دوسرے میں چیمپئن بنا…

پاکستان ’کلکتہ‘ یا ’موہالی‘ میں کھیلنے کو تیار

دھرم شالا کا میدان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے لیے ہرگز اچھا شگون ثابت نہیں ہورہا کہ جہاں 'میگا ایونٹ' کا سب سے بڑا مقابلہ خطرے کی زد میں ہے۔ اِس غیر یقینی کیفیت کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت نے اپنی سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ کو دیکھنے کے بعد یہ…

صرف 10 دن رہ گئے لیکن 'مہا مقابلہ' اب بھی یقینی نہیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کہاں کھیلا جائے گا؟ اس کا اعلان چند سال پہلے ہی ہوگیا تھا۔ نہ صرف یہ بلکہ اس بات کو بھی سال بھر ہو چکا ہوگا کہ کون سی ٹیم کب اور کہاں کس سے کھیلے گی؟ ان پیشگی اطلاعات کے باوجود ابھی تک 19 مارچ کو دھرم شالا میں طے شدہ…

محمد عامر، عالمی پرواز کے لیے تیار

حالیہ بدترین کارکردگی کے باوجود پاک سرزمین اس لحاظ سے ہمیشہ خوش قسمت رہی ہے کہ یہاں ہر دور کے بہترین اور خطرناک گیندباز پیدا ہوتے رہے ہیں۔ شاید ہی کوئی دور ایسا گزرا ہو جب اس سلسلے میں پاکستان کو قلت کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ ہمیشہ چندایسے…