زمرہ محفوظات

جنوبی افریقہ

فیصلہ کن مقابلہ بارش کی نذر، بھارت-جنوبی افریقہ سیریز برابر

جنوبی افریقہ آتے ہی چھا گیا، بھارت نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا اور پھر سب کی نظریں جم گئیں بنگلور پر ، جہاں سیریز کا فیصلہ ہونا تھا۔ لیکن 'اینٹی کلائمیکس' دیکھیں بارش نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کو ایسا گھیرا میچ ہی کا خاتمہ کر دیا۔ یوں ایک

بھارت کا جوابی وار، سیریز برابر

لگتا ہے بھارت نے جنوبی افریقہ کو اسپن ٹریک پر پھنسا لیا ہے۔ سیریز میں ‏2-0 سے خسارے میں جانے کے باوجود مسلسل دو میچز جیت کر سیریز برابری پر لے آیا ہے اور اب فیصلہ ہوگا پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں۔ راجکوٹ میں اسپنرز کے لیے مددگار وکٹ

جنوبی افریقہ کارکردگی نہ دہرا سکا، بھارت کے امکانات زندہ ہو گئے

دلّی اور کٹک میں کراری شکستوں کے بعد بالآخر بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی فتح پانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ وشاکھاپٹنم میں 'ٹیم انڈیا' نے 48 رنز کے واضح مارجن سے نمایاں کامیابی حاصل کی اور یوں سیریز میں اپنے امکانات کو

کلاسن کی کلاس، بھارت پھر ہار گیا

دن بدلا، میدان بدلا لیکن نہیں بدلی تو بھارت کی حالت نہیں بدلی۔ کٹک میں 45 ہزار تماشائیوں کے سامنے جنوبی افریقہ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں اپنی برتری ‏2-0 کر لی ہے۔ ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان تمبا باووما نے جیتا اور پہلے خود

[آج کا دن] ڈیوڈ ملر 'دی کِلر' کی سالگرہ

اگر اُس دن قسمت گرانٹ ایلیٹ کے ساتھ نہ ہوتی، وہ فاتحانہ چھکا نہ لگا پاتے تو آج شاید ہم اُن کو نہیں بلکہ ڈیوڈ ملر کو یاد کر رہے ہوتے، وہ ملر جو 1989ء میں آج ہی کے دن پیدا ہوئے تھے۔ یہ 24 مارچ 2015ء تھا، ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آکلینڈ

ملر اور ڈسن نے میدان مار لیا، بھارت کو تاریخی شکست

کسی سیانے نے کیا خوب کہا تھا "دلّی کے شیشے ٹوٹیں گے" اور کئی ماہ بعد بالآخر یہ پیش گوئی جنوبی افریقہ نے پوری کر دی ہے۔ رسی وان ڈیر ڈسن اور ڈیوڈ ملر کی دھواں دار بیٹنگ نے بھارت کو دلّی میں چاروں خانے چت کر دیا ہے۔ وہ بھی کچھ اس طرح کہ جنوبی

کرائے کے تمام سپاہی واپسی، جنوبی افریقہ نے تگڑے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

انڈین پریمیئر لیگ اپنے اختتامی مراحل میں ہے اور تمام 'کرائے کے سپاہی' اب اپنی قومی ذمہ داریوں کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں۔ وہی جو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے، اب بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ جنوبی

آسٹریلیا-جنوبی افریقہ سیریز سے ٹیسٹ میچز کا خاتمہ

‏2023ء ورلڈ کپ کا سال ہے، اس لیے اگلے سال تمام ٹیموں کی کارکردگی کا مرکز و محور ورلڈ کپ ہی ہوگا۔ آسٹریلیا بھی عالمی اعزاز کے لیے ایک مرتبہ پھر فیورٹ کی حیثیت سے میدان میں اترے گا اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا،

لیگ کرکٹ پر جنوبی افریقہ کی ایک اور کوشش

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی لیگ کا اعلان کر دیا ہے۔ 2017ء میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے آغاز میں ناکامی کا منہ دیکھا۔ اس کے بعد امزانسی سپر لیگ صرف دو سال چل پائی۔ جس کے بعد یہ جنوبی افریقہ کی کوئی لیگ کروانے کی تیسری کوشش

گریم اسمتھ نسل پرستی کے الزامات سے بری

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے سابق ڈائریکٹر گریم اسمتھ کو اپنے دور میں نسل پرستانہ رویہ اختیار کرنے کے الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ گریم، جو ماضی میں طویل عرصے تک جنوبی افریقہ کے کپتان بھی رہے ہیں، پر نسلی امتیاز برتنے کے تین الزامات تھے۔